Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Kitaab-e-Marifat
Kitaab-e-Marifat

Sab se bada imtehaan.

Urdu · 4 min

سب سے بڑا امتحان: جان اسٹوارٹ مل، 19ویں صدی عیسوی کا ایک برطانوی فلسفی ہے۔ وہ 1806 میں پیدا ہوا، اور 1873 میں اس کی وفات ہوئی۔ اس کی کتاب "آٹو بائیوگرافی" 1873 میں شائع ہوئی۔ اس کتاب میں مصنف نے لکھا ہے کہ پہلے میں روایتی طور پر خدا کو مانتا تھا، لیکن میرے باپ یعنی جیمز مل نے اس سلسلے میں مجھ سے ایک بات کہی۔

اس کے بعد میں نے خدا کے بارے میں سوچنا چھوڑ دیا۔ میرے باپ نے کہا کہ اگر خدا نے انسان کو پیدا کیا ہے تو خدا کو کس نے پیدا کیا؟ If God created man, who created God? خدا کی معرفت کے بارے میں، بلاشبہ یہ سب سے بڑا امتحان ہے۔

انسان کا ذہن ایک محدود ذہن ہے۔ اس کے باوجود انسان کو یہ کرنا ہے کہ وہ لامحدود خدا کی معرفت حاصل کرے۔ معرفت کا معاملہ اصلًا یہی ہے کہ ایک محدود ہستی ایک لامحدود ہستی کو دریافت کرے، اور کامل یقین کے ساتھ اس کو مان لے۔ یہی معرفت ہے۔

اس مرحلے کو پار کیے بغیر کسی کو معرفت کا کریڈٹ ملنے والا نہیں۔ خدا کی دریافت کا معاملہ دوسری چیزوں کی دریافت سے مختلف ہے۔ مثلاً قوتِ کشش یعنی gravity بھی ایک دریافت کا موضوع ہے، لیکن یہ دریافت صرف ایک علمی دریافت ہے۔ اس کی بنیاد پر کسی کو ابدی انعام ملنے والا نہیں۔

لیکن خدا کی دریافت کے ساتھ ایک عظیم انعام جڑا ہوا ہے: خدا کی دریافت کرنے والے کے لیے یہ مقدر ہے کہ اس کو ابدی جنت میں داخلہ ملے۔ اس لیے خدا کی دریافت کی ایک قیمت رکھ دی گئی۔ اس قیمت کو ادا کیے بغیر کسی کو خدا کی دریافت کا کریڈٹ نہیں مل سکتا۔ وہ قیمت یہ ہے کہ آدمی محدود ذہن کے ساتھ لامحدود کا احاطہ کرے۔

وہ عالمِ مشاہدہ یعنی seen world میں غیر مشہود خدا یعنی unseen God کو دریافت کر لے۔ اسی دریافت کا نام معرفت ہے۔ اور جنت کی قیمت یہی معرفت ہے۔ کتابِ معرفت، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 62۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.