عورت کی ذمہ داریاں: عورت کو مرد کے ساتھ، یعنی ایک بیوی کو اپنے شوہر کے ساتھ، کس طرح رہنا چاہیے۔ یہ فطرت کی زبان میں ہر عورت کے اندر پیشگی طور پر رکھ دیا گیا ہے۔ اگر عورت فی الواقع سنجیدہ ہو تو خود اس کی اندرونی فطرت اس معاملے میں اس کی رہنمائی کے لیے کافی ہو جائے گی۔ یہی مطلب ہے اس آیت کا کہ پس جو صالح عورتیں ہیں وہ فرمانبردار ہوتی ہیں اور رازوں کی حفاظت کرنے والی ہوتی ہیں۔
سورہ نساء، سورہ النساء، سورہ نمبر 4 آیت 34۔ مرد کے حق میں عورت کی جو ذمہ داریاں قرآن و سنت میں بتائی گئی ہیں، وہ دراصل اسی فطرتِ نسوانی کا تعین ہیں۔ اگر عورت کی فطرت زندہ ہو اور وہ حقیقت پسند بن کر زندگی گزارنا چاہے تو وہ اسلام کی ان تعلیمات کو اپنے لیے اجنبی نہیں پائے گی، بلکہ ان کو خود اپنے دل کی آواز سمجھ کر انہیں قبول کر لے گی۔ یہاں ہم ان اسلامی اصولوں کو چند عنوانات کے تحت مختصراً درج کرتے ہیں۔
کتاب "خاتون اسلام" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 273۔
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔
Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.