"اچھی بیوی بنو" فرینک بورمن ایک امریکی خلاباز ہیں، انہوں نے ایک ایسی خلائی کشتی میں پرواز کیا تھا جس میں ان کے علاوہ ایک خاتون خلاباز بھی سوار کرائی گئی تھی۔ مسٹر بورمن نے ایک بیان میں کہا: "Having women on the spacecraft was okay, except that it would be upsetting to put a male and a female too close together for a long time. " خلائی کشتی میں عورت کو بٹھانا اچھا ہے، البتہ ایک عورت اور ایک مرد کو دیر تک اتنا زیادہ قریب رکھنا ابتری کا باعث ہوگا۔ مسٹر بورمن کے اس بیان نے مساوات مرد و زن کے بہت سے علمبرداروں کو بوکھلا دیا ہے۔
ایک امریکی خاتون نے اپنی پرجوش تقریر میں کہا: "مسٹر فرینک بورمن کا وجود کہاں ہوتا اگر ان کے ماں اور باپ اکٹھا نہ ہوئے ہوتے؟ " سائنسی تحقیقات، نیز عملی زندگی کے حقائق نے مساوات مرد و زن کے قدیم تصور کو سخت جھٹکا پہنچایا ہے۔ ایک امریکی خاتون، مسز مورگن یعنی Maribel Morgan، دو بچوں کی ماں ہیں، انہوں نے حال ہی میں ایک کتاب شائع کی ہے جس کا نام ہے "مکمل عورت" یعنی "Total Woman"۔ اس کتاب میں انہوں نے اپنی امریکی بہنوں کو خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے یہ سادہ گر بتایا ہے: "Be nice to your husband, stop nagging him, and understand his needs.
" اپنے شوہر کی اچھی رفیق بنو، اس کو ملامت کرنا چھوڑ دو، اس کی ضرورتوں کو سمجھو۔ یہ کتاب ایک سال سے بھی کم عرصہ میں 3 ملین کی تعداد میں فروخت ہو چکی ہے۔ موصوفہ کے نزدیک مرد کی رفیق بننا عورت کی تکمیل ہے، نہ کہ آزادانہ زندگی کا مالک بننا۔ ٹائمز آف انڈیا، 8 فروری 1978۔
حقیقت یہ ہے کہ مکمل عورت وہ ہے جو اپنے شوہر کی مکمل رفیق بن سکے۔ کتاب "خاتون اسلام" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 113۔
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔
Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.