Maulana Wahiduddin Khan
1 min left
0:00

← Izhar-e-Deen
Izhar-e-Deen

ابتدائیہ (سرورق و فہرست)

Urdu · 1 min read

دورِ جديد ميں اسلام كي تشريح وتعبير كے دو خاص موضوعات هيں— ايك وه هے جس كو اثباتِ اسلام كها جاسكتا هے، يعني اسلام كي تعليمات كو عقلي دلائل كي روشني ميں ثابت شده بنانا۔ موجوده زمانے ميں عقلي استدلال كو سب سے زياده اهميت دي جاتي هے، اِس ليے آج كے انساني ذهن كو ايڈريس كرنے كے ليے ضروري هے كه مسلَّمہ عقلي دلائل كي روشني ميں اسلامي تعليمات كو واضح كيا جائے۔اِس موضوع پر راقم الحروف كي متعدد كتابيں هيں۔ اُن ميں سے ايك كتاب وه هے جو اوّلاً مذهب اور جديد چيلنج كے نام سے چھپي تھي۔ بعد كو يه كتاب مختلف عالمي زبانوں ميں شائع هوئي۔ عربي زبان ميں اِس كتاب كا نام ’الإسلام يتحدى‘ هے اور انگريزي ميں اس كا نام گاڈارائزز (God Arises) هے۔

دورِ جديد كي نسبت سے، اسلام كي جو تشريح وتعبير كرنا هے، اس كا دوسرا پهلو وه هے جس كو توجيه ِاسلام كهاجاسكتا هے، يعني اسلام كي تعليمات كي عقلي تبيين (rational interpretation of Islam)۔ زير نظر كتاب اسلام كے اِسي دوسرے پهلو سے تعلق ركھتي هے۔ اِس كتاب ميں يه كوشش كي گئي هے كه اسلام كي اصل آئڈيالوجي كو اِس طرح واضح كيا جائے كه وه آج كے ذهن كے ليے قابلِ فهم (understandable) هوسكے۔

نئي دهلي، 20 دسمبر 2013

وحيد الدين

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.