Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Islami Jihaad
Islami Jihaad

خلاصۂ کلام

Urdu · 3 min

جہاد ایک عربی لفظ ہے، اس کے معنی وہی ہیں جس کو "پرامن جدوجہد" یعنی peaceful struggle کہا جاتا ہے۔ اس پرامن جدوجہد سے مراد اصلًا دعوتی جدوجہد ہے، جیسا کہ قرآن کی سورہ الفرقان میں ارشاد ہوا ہے: وَجَاهِدْهُمْ بِهِ جِهَادًا كَبِيرًا سورہ نمبر 25، آیت 52۔ یعنی پرامن جدوجہد کے ذریعے لوگوں تک قرآن کا پیغام پہنچانا۔ دعوت اصلًا ایک نظریاتی جدوجہد ہے، یعنی ideological struggle ہے۔

یہ ایک بے حد وسیع کام ہے، اس کے مختلف تقاضے ہیں۔ دعوت کے کام کو جب اس کے تمام مطلوب تقاضوں کے ساتھ انجام دینے کی کوشش کی جائے تو وہ ایک عظیم جدوجہد بن جاتا ہے۔ اسی لیے اس دعوتی عمل کو جہاد کہا گیا ہے۔ اصلًا جہاد کا مطلب یہی ہے، تاہم بعض اوقات اس کے توسیعی مفہوم کے اعتبار سے جہاد کے لفظ کو قتال یعنی جنگ کے معنی میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، لیکن یہ اس کا صرف توسیعی مفہوم ہے۔

جہاں تک احکام اور آداب کا تعلق ہے، جہاد اور قتال دونوں کے احکام اور آداب ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں۔ جہاد دعوت کا اصل نشانہ فریق ثانی کی سوچ کو بدلنا ہوتا ہے، جبکہ قتال کا نشانہ برعکس طور پر فریق ثانی کا استیصال کرنا ہے۔ جہاد اور قتال کے درمیان ایک بنیادی فرق یہ ہے کہ جہاد بمعنی دعوت ایک عمومی حکم ہے۔ دعوتی جہاد ہمیشہ اور ہر حال میں کرنا ہے۔

جہاد دعوت کا نشانہ اللہ کے پیغام کو اس کے بندوں تک پہنچانا ہے۔ دعوت انسانی خیرخواہی پر مبنی ایک مثبت کام ہے جو ہر زمانے میں اور ہر نسل میں جاری رہتا ہے۔ اس کے برعکس جہاد بمعنی قتال ایک وقتی عمل ہے جو صرف اس وقت کیا جاتا ہے جبکہ کوئی بیرونی ملک کسی ملک کے خلاف۔ اس کے برعکس جہاد بمعنی قتال ایک وقتی عمل ہے جو صرف اس وقت کیا جاتا ہے جبکہ کوئی بیرونی ملک کسی مسلم ملک پر مسلح حملہ کر دے۔

اس حملے کا مقابلہ کرنے کی ذمہ داری افراد پر نہیں ہے، اس کی ذمہ داری صرف منظم حکومت پر ہے جو حسبِ ضرورت اس کا انتظام کرتی ہے۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.