بیک کوٹیکسٹ اسلام کے معنی اطاعت کے ہیں؛ مذہبِ اسلام کا نام اسلام اس لیے رکھا گیا کہ اس کی بنیاد خدا کی اطاعت پر ہے۔ اسلام والا وہ ہے جو اپنی سوچ کو خدا کے تابع کر لے، جو اپنے معاملات کو خدا کی تابعداری میں چلانے لگے۔ اسلام پوری کائنات کا دین ہے، یوں کہ ساری کائنات اور اس کے تمام اجزا خدا کے مقرر کیے ہوئے قانون کی ماتحتی میں چل رہے ہیں۔ یہی کائناتی رویہ انسان سے بھی مطلوب ہے؛ انسان کو بھی اسی طرح خدا کا فرمانبردار بن کر اپنی زندگی بسر کرنا ہے، جس طرح بقیہ کائنات مکمل طور پر خدا کی فرمانبردار بنی ہوئی ہے۔
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔
Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.