Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Islam kya hai
Islam kya hai

Khuda

Urdu · 4 min

خدا۔ خدا ایک ہے، خدا اک ازلی و ابدی حقیقت ہے۔ وہ سب کچھ ہے، ہر چیز خدا سے ہے، خدا کسی چیز سے نہیں۔ خدا ہر چیز کا خالق بھی ہے، اور وہی تمام عالم کا انتظام کرنے والا ہے۔

خدا اس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ زندہ ہے، سب کا تھامنے والا۔ اس کو نہ اونگھ آتی اور نہ نیند آتی۔ اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے، اور جو کچھ زمین میں ہے۔ کون ہے جو اس کے پاس اس کی اجازت کے بغیر سفارش کرے؟

وہ جانتا ہے جو کچھ ان کے آگے ہے، اور وہ جانتا ہے جو کچھ ان کے پیچھے ہے۔ اور وہ اس کے علم میں سے کسی چیز کا احاطہ نہیں کر سکتے، مگر جو وہ چاہے۔ اسی کی حکومت آسمانوں اور زمین پر چھائی ہوئی ہے۔ وہ تھکتا نہیں ان کے تھامنے سے۔

اور وہی ہے بلند مرتبہ والا۔ سورہ نمبر 2، آیت 255۔ قرآن میں ارشاد ہوا ہے کہ کہو کہ وہ اللہ ایک ہے، اللہ بے نیاز ہے۔ نہ اس کی کوئی اولاد ہے، اور نہ وہ کسی کی اولاد۔

اور کوئی اس کے برابر نہیں۔ سورہ نمبر 112، آیت 14۔ قرآن کی یہ سورہ، یعنی الاخلاص، توحید الہی کی سورہ ہے۔ وہ نہ صرف یہ بتاتی ہے کہ خدا ایک ہے، بلکہ اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خدا کے ایک ہونے کا مطلب کیا ہے۔

اس سورہ میں خدا کے تصور کو ان تمام آمیزشوں سے الگ کر کے پیش کیا گیا ہے، جس میں ہر زمانے کا انسان مبتلا رہا ہے۔ خدا کئی نہیں، خدا صرف ایک ہے۔ سب اس کے محتاج ہیں، وہ کسی کا محتاج نہیں۔ وہ بذاتِ خود ہر چیز پر قادر ہے۔

وہ اس سے بلند ہے کہ انسانوں کی طرح۔ وہ کسی کی اولاد ہو، یا اس کی کوئی اولاد ہو۔ وہ ایسی یکتا ذات ہے جس کا کسی بھی اعتبار سے کوئی مثل اور برابر نہیں۔ ہر قسم کی یکتائی صرف ایک ہستی کے لیے ہے، اور وہ ہستی صرف خداوند ذوالجلال کی ہے۔

ایک خدا کا تصور اسلام کا مرکزی تصور ہے۔ یہی عقیدہ اسلام کا اصل سرا ہے، اور یہی اسلام کی تمام تعلیمات کا واحد سرچشمہ ہے۔ کتاب اسلام کیا ہے؟ مولانا وحید الدین خان۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.