Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Islam ek Ta'aruf
Islam ek Ta'aruf

Buraee ke jawab me bhalaaee

Urdu · 4 min

"برائی کے جواب میں بھلائی"۔ قرآن کی سورہ نمبر 13 میں کامیاب انسان کی خصوصیات بتائی گئی ہیں، ان میں سے ایک یہ کہ یہ وہ لوگ ہیں جو برائی کو بھلائی سے دفع کرتے ہیں۔ آخرت کا گھر انہی لوگوں کے لیے ہے۔ الراد 22۔

اجتماعی زندگی میں جب کوئی برائی آ جائے تو اس کو ایک اور برائی کے ذریعے ختم نہیں کیا جا سکتا۔ برائی کا توڑ برائی نہیں ہے، بلکہ برائی کا توڑ بھلائی ہے۔ یہی اس دنیا کے لیے خدا کا مقرر کیا ہوا قانون ہے، اور خدا کے قانون میں تبدیلی ممکن نہیں۔ رات کے وقت جب زمین پر تاریکی چھا جاتی ہے تو اس کو ہٹانے کے لیے کائنات ایسا نہیں کرتی کہ وہ تاریکیوں کا لشکر لے آئے اور اس کے ذریعے سے رات کے اندھیرے کو دور کرنے کی کوشش کرے۔

اس کے برعکس کائنات صرف یہ کرتی ہے کہ وہ روشن سورج کو اس کے سامنے کر دیتی ہے، اس کے بعد اپنے آپ ایسا ہوتا ہے کہ اندھیرا چلا جاتا ہے۔ یہ فطرت کا خانون ہے، اور انسان کی کامیابی بھی اسی میں ہے کہ وہ فطرت کے اس نقشے کو اپنی زندگی میں اختیار کرے۔ اگر وہ برائی کو دور کرنا چاہتا ہے تو اس کے جواب میں بھلائی کا عمل کرے۔ اس معاملے میں یہی واحد طریقہ ہے، اس کے سوا کوئی اور طریقہ عملی طور پر ممکن نہیں۔

کوئی آدمی آپ کے خلاف کڑوا بول بولے تو آپ اس کے جواب میں میٹھا بول بولیے۔ اس کے بعد فریق ثانی اپنے آپ شرمندہ ہو کر خاموش ہو جائے گا۔ کڑوے بول کے مقابلے میں میٹھا بول، گویا مسئلے کو بالواسطہ طور پر حل کرنا ہے۔ اور اس دنیا میں بالواسطہ تبدیلی ہمیشہ مؤثر ہوتی ہے، نہ کہ براہ راست تبدیلی۔

غصے کا جواب غصہ نہیں ہے، بلکہ معافی ہے۔ اشتعال انگیزی کا جواب مشتعل ہونا نہیں ہے، بلکہ چپ رہنا ہے۔ تشدد کا جواب تشدد نہیں ہے، بلکہ پرامن روش اختیار کر لینا ہے۔ ٹکراؤ کا جواب ٹکراؤ نہیں ہے، بلکہ اعراض ہے۔

جنگ کا جواب جنگ نہیں ہے، بلکہ گفت و شنید ہے۔ نفرت کا جواب نفرت نہیں ہے، بلکہ محبت و شفقت ہے۔ بے عزتی کا جواب دوبارہ بے عزتی نہیں ہے، بلکہ احترام کا سلوک کرنا ہے۔ یہی اس دنیا میں کامیاب زندگی کا واحد طریقہ ہے۔

دوسرے طریقے تباہی کی طرف لے جانے والے ہیں، نہ کہ کامیابی کی طرف لے جانے والے۔ اسلام ایک تعارف، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 282۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.