Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Islam ek Ta'aruf
Islam ek Ta'aruf

Amanat daari

Urdu · 4 min

امانت داری۔ حدیث میں آیا ہے کہ پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے اپنی امانت تمہارے سپرد کی، اس کی امانت اس کو واپس کرو۔ کوئی شخص تم سے خیانت کرے، تب بھی تم اس کے ساتھ خیانت نہ کرو۔ "الدل أمانة إلا من ائتمنك، ولا تخن من خانك." الترمذی۔

عام حالت میں ایک آدمی اپنی فطرت پر ہوتا ہے۔ فطرت انسان کی نہایت صحیح معلم ہے، چنانچہ عام حالت میں انسان وہی کرتا ہے جو اسے کرنا چاہیے۔ وہ امانتوں کو ادا کرتا ہے، اور لوگوں کے ساتھ وہ سلوک کرتا ہے جو انسانیت کے مطابق ہو۔ انسان کی اصل جانچ عام حالت میں نہیں ہے، بلکہ خاص حالت یا ہنگامی حالت میں ہے۔

مثلاً چھوٹی امانت کا معاملہ ہو تو آدمی اس کی ادائیگی میں کوتاہی نہیں کرتا، وہ وقت پر اسے ادا کر دیتا ہے۔ لیکن جب معاملہ کسی بڑی امانت کا ہو تو اس وقت وہ بدل جاتا ہے۔ وہ انسانی اور اخلاقی اصولوں کو توڑ کر یہ کوشش کرنے لگتا ہے کہ اس کو امانت ادا کرنا نہ ہو۔ دوسرے کی چیز کو وہ اپنے قبضے میں لے لے، مگر یہ سخت غیر انسانی فعل ہے۔

امانت ہر حال میں قابلِ ادائیگی ہے، خواہ وہ چھوٹی ہو یا بڑی۔ حتیٰ کہ اگر صاحبِ امانت کے پاس اپنی امانت کے حق میں کوئی ثبوت موجود نہ ہو، تب بھی وہی اپنی امانت کا مالک ہے، اور امانت دار پر اس کی ادائیگی اسی طرح ضروری ہے جس طرح ثبوت کی موجودگی میں ضروری ہوتی ہے۔ انسان کا حال یہ ہے کہ عام حالت میں وہ لوگوں کے ساتھ بد معاملگی یا خیانت نہیں کرتا، لیکن جب کوئی شخص اس کے ساتھ خیانت کا معاملہ کرے تو وہ ردِعمل کی نفسیات میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ منفی جذبات سے مغلوب ہو کر وہ چاہنے لگتا ہے کہ جس نے اس کے ساتھ خیانت کا معاملہ کیا ہے، وہ بھی اس کے ساتھ مزید اضافے کے ساتھ خیانت کا معاملہ کرے۔

مگر ایک شخص کی خیانت دوسرے شخص کے لیے خیانت کو جائز نہیں کرتی۔ اسلام ایک تعارف۔ مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 185۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.