Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Islam ek Ta'aruf
Islam ek Ta'aruf

Pakiza zindagi

Urdu · 4 min

پاکیزہ زندگی: قرآن کی سورہ نمبر 16 میں ارشاد ہوا ہے کہ جو شخص کوئی نیک عمل کرے گا، خواہ وہ مرد ہو یا عورت، بشرطیکہ وہ مومن ہو، تو ہم اس کو زندگی دیں گے، ایک اچھی زندگی، اور جو کچھ وہ کرتے رہے، اس کا ہم ان کو بہترین بدلہ دیں گے۔ النحل 97: پاکیزہ زندگی کا آغاز یہ ہے کہ آدمی اپنے رب کا اقرار کرے، وہ اس حقیقت کو مانے کہ ایک پیدا کرنے والے نے اس کو پیدا کیا ہے، وہی اس کو سنبھالے ہوئے ہے، اور حران وہ اس کی نگرانی میں ہے۔ یہ عقیدہ ہی موجودہ دنیا میں صالح زندگی کی واحد بنیاد ہے۔ جو آدمی سچے دل کے ساتھ اس حقیقت کو مان لے، وہ ماننے کے بعد ایسا نہیں رہتا جیسا کہ وہ ماننے سے پہلے تھا۔

اب اس کی زندگی میں ایک نیا انقلاب آ جاتا ہے، اس کا کردار ربانی کردار بن جاتا ہے، اس کی پوری زندگی میں ایک نیا نکھار آ جاتا ہے، وہ عملِ غیر صالح کو چھوڑ کر عملِ صالح کا نمونہ بن جاتا ہے۔ یہ ایمان اور عملِ صالح اس کی زندگی کو پاکیزہ زندگی بنا دیتے ہیں، اس کی سوچ تعمیری سوچ بن جاتی ہے، اس کی نیتیں اور ارادے مثبت رخ پر چلنے لگتے ہیں، وہ ہر اعتبار سے صحت مند روش پر قائم ہو جاتا ہے۔ جب بھی کسی انسان کو اس سے سابقہ پیش آتا ہے تو اس کو محسوس ہوتا ہے کہ وہ ایک ایسے انسان سے مل رہا ہے جو اپنے سینے میں خدا کا نور لیے ہوئے ہے۔ یہ بات مرد اور عورت دونوں کے لیے ہے۔

جس ایمان اور عملِ صالح میں مرد کی ترقی کا راز ہے، اسی میں عورت کی ترقی کا راز بھی چھپا ہوا ہے۔ اس اعتبار سے ایک میں اور دوسرے میں کوئی فرق نہیں۔ جن مردوں اور عورتوں نے اپنی زندگی اس طرح صحت مند بنیاد پر قائم کی، وہی خدا کے پسندیدہ بندے ہیں۔ انہی کو خدا اپنے خصوصی انعامات کے لیے چنے گا، موجودہ زندگی میں بھی اور موت کے بعد آنے والی دوسری مستقل زندگی میں بھی۔

دنیا میں اچھی زندگی، یعنی حیاتِ طیبہ، کسی کو خدا کی توفیق سے ملتی ہے، مگر خدا کی توفیق اسی شخص کو ملتی ہے جو خدا کے نقشے کے مطابق زندگی گزارنے کے لیے تیار ہو۔ اسلامک تعارف، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 73۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.