Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Islam ek Ta'aruf
Islam ek Ta'aruf

Mukhlas bandey

Urdu · 4 min

مخلص بندے، قرآن کی سورہ نمبر 15 میں وہ مکالمہ درج ہوا ہے جو انسانِ اول کی تخلیق کے وقت خدا اور ابلیس کے درمیان ہوا تھا۔ ابلیس اول دن ہی سے انسان کا دشمن بن گیا، چنانچہ اس نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ "اے میرے رب! جیسا تو نے مجھ کو گمراہ کیا ہے، اسی طرح میں زمین میں ان کے لیے مزین کروں گا اور سب کو گمراہ کر دوں گا، سوا ان کے جو تیرے چنے ہوئے یعنی مخلص بندے ہیں۔ " اللہ نے فرمایا: "یہ ایک سیدھا راستہ ہے جو مجھ تک پہنچتا ہے۔

بے شک جو میرے بندے ہیں، ان پر تیرا زور نہیں چلے گا، سوا ان کے جو گمراہ ہوں، سوا ان کے جو گمراہوں میں سے تیری پیروی کریں۔ اور ان سب کے لیے جہنم کا وعدہ ہے۔ " (الحجر 40:43) دنیا میں انسان ہر لمحہ شیطان کی زد میں ہے۔ شیطان آدمی کے دماغ میں داخل ہو کر مسلسل اس کو بہکاتا رہتا ہے۔

اس کا طریقہ تزئین ہے، یعنی برے کام کو اچھا بنا کر پیش کرنا، غلط کام کے لیے خوشنما تاویل فراہم کرنا۔ یہ بے حد مشکل امتحان ہے۔ ابلیس کے اس فتنے سے صرف وہ لوگ بچیں گے جو خدا کے مخلص بندے ہوں، یعنی وہ چنے ہوئے لوگ جو خدا کی مدد سے اپنی فکری سطح کو اتنا زیادہ ترقی یافتہ بنا لیں کہ وہ ابلیس کی تزئین کا توڑ کر سکیں۔ جب ابلیس کسی غلط کام کو خوبصورت الفاظ میں ان کے ذہن میں ڈالے، تو وہ الفاظ کا پردہ پھاڑ کر حقیقت کو دیکھ سکیں۔

وہ ظاہری تزئین سے گزر کر باطنی حقیقت کو سمجھ لیں۔ حق کو قبول کرنے میں یا حق پر چلنے میں یہی شیطانی تزئین ہمیشہ رکاوٹ بنتی ہے۔ شیطان یہ کرتا ہے کہ وہ حق کو باطل کے روپ میں اور باطل کو حق کے روپ میں دکھاتا ہے۔ وہ ایسی خوشنما تاویلات آدمی کے ذہن میں ڈالتا ہے کہ وہ سچائی کی روش پر شبہ کرنے لگے، اور جو روش غلط ہے اس کو درست مان لے۔

شیطان کی اس قسم کی تزئینات سے بچنا ذہنی بیداری کے بغیر ممکن نہیں۔ جو لوگ خدا کی مدد سے اپنے آپ کو اس طرح باشعور بنا لیں، وہ گویا خدا کے خاص بندے ہیں۔ اور ایسے ہی لوگ اپنے آپ کو شیطان کے بہکاؤں سے محفوظ رکھنے میں کامیاب ہوں گے۔ اسلامِ تعارف، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 71۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.