Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Islam ek Ta'aruf
Islam ek Ta'aruf

Khudai aawaaz

Urdu · 4 min

خدائی آواز: قرآن کی سورہ نمبر 7 میں ارشاد ہوا ہے: "اور جب تیرے رب نے بنی آدم کی پیٹھوں سے ان کی اولاد کو نکالا، اور ان کو گواہ ٹھہرایا، خود ان کے اوپر، کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں؟ " انہوں نے کہا، "ہاں، ہم اقرار کرتے ہیں۔ " یہ اس لیے ہوا کہ کہیں تم قیامت کے دن کہنے لگو کہ "ہم کو تو اس کی خبر نہ تھی"، یا کہو کہ "ہمارے باپ دادا نے پہلے شرک کیا تھا، اور ہم ان کے بعد ان کی نسل میں ہوئے"، تو کیا تو ہم کو اس کام پر ہلاک کرے گا جو غلط کار لوگوں نے کیا؟ اور اس طرح ہم اپنی نشانیاں کھول کر بیان کرتے ہیں، تاکہ وہ رجوع کریں۔

الاعراف 172 تا 174: یہ اس معاملے کا ذکر ہے جبکہ انسان کی فطرت میں خالق و مالک کا شعور اس طرح داخل کر دیا گیا کہ وہ اس سے جدا نہ ہو سکے۔ موجودہ زمانے میں ایک اعتبار سے روس اور دوسرے اعتبار سے ترکی کا تجربہ بتاتا ہے کہ مکمل طور پر مخالف مذہب ماحول میں بھی انسان کی فطرت نہیں بدلتی۔ جانوروں میں جو چیز جبلت کی صورت میں ہے، وہی چیز انسان کے اندر فطرت کی صورت میں ہے، لیکن جانور مجبور ہیں جبکہ انسان مجبور نہیں۔ جانور کے برعکس انسان کا حال یہ ہے کہ شعور فطرت کی حد تک پابند ہونے کے باوجود عمل کے معاملے میں وہ پوری طرح آزاد ہے۔

جب بھی کوئی بات سامنے آتی ہے تو اس کی عقل اور اس کا ضمیر اندر سے اشارہ کرتے ہیں کہ صحیح کیا ہے اور غلط کیا، مگر اس کے باوجود انسان کو اختیار ہے کہ وہ چاہے اپنی اندرونی آواز کی پیروی کرے، چاہے اس کو نظر انداز کر کے من مانی کارروائی کرنے لگے۔ یہی وہ مقام ہے جہاں انسان کا امتحان ہو رہا ہے، اور اسی پر جنت اور جہنم کا فیصلہ ہونا ہے۔ جو شخص خدائی آواز پر کان لگائے، اور وہی کرے جو خدا فطرت کی خاموش زبان میں اس سے کہہ رہا ہے، وہ امتحان میں پورا اترا۔ اس کے مرنے کے بعد اس کے لیے جنت کے دروازے کھول دیے جائیں گے۔

فطرت کی یہ آواز ہر آدمی کے اوپر خدا کی دلیل ہے۔ اب کسی کے پاس نہ تو بے خبری کا عذر ہے، اور نہ کوئی یہ کہہ سکتا ہے کہ ماضی سے جو ہوتا چلا آ رہا ہے، وہی ہم بھی کرنے لگے۔ جب انسان پیدائش ہی سے خدا کا شعور لے کر آتا ہے، اور ماحول کے الَرغم اس کو ہمیشہ باقی رکھتا ہے، تو اب کسی شخص کے پاس بے راہ ہونے کا کیا عذر ہے؟ اسلام ایک تعارف، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 69۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.