Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Islam Daur-e-Jadeed ka Khaaliq
Islam Daur-e-Jadeed ka Khaaliq

اسلام دورِ جدید کا خالق

Urdu · 3 min

1965 کا واقعہ ہے، اس وقت میں لکھنؤ میں تھا۔ میری ملاقات ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ غیر مسلم سے ہوئی، وہ مذہب میں یقین نہیں رکھتے تھے اور مذہبی باتوں کو بے فائدہ سمجھتے تھے۔ گفتگو کے دوران انہوں نے کہا: "اسلام کو اگر تاریخ سے نکال دیا جائے تو تاریخ میں کیا کمی رہ جائے گی؟ " یہ سن کر میری زبان سے نکلا: "وہی کمی جو اسلام سے پہلے تاریخ میں تھی۔

" میرے اس جواب پر وہ فوری طور پر خاموش ہو گئے۔ انہوں نے محسوس کیا کہ باعتبارِ تاریخ یہ بات صحیح ہے کہ وہ سب کچھ جس کو ترقی کہا جاتا ہے، وہ اسلام سے پہلے دنیا میں موجود نہ تھا؛ یہ صرف اسلام کے بعد ظہور میں آیا۔ تاہم انہیں اس میں شبہ تھا کہ ان ترقیوں کے ظہور کا تعلق— تاہم انہیں اس میں شبہ تھا کہ ان ترقیوں کے ظہور کا کوئی تعلق اس تاریخی واقعے سے ہے جس کو اسلام یا اسلامی انقلاب کہا جاتا ہے۔ زیرِ نظر کتاب میں اسی تاریخی سوال کا جائزہ لیا گیا ہے۔

اس میں اس رشتے کی تحقیق کی گئی ہے جو اسلامی انقلاب اور جدید ترقیات کے درمیان پایا جاتا ہے۔ اس ضمن میں بعض ان پہلوؤں پر بھی کلام کیا گیا ہے جو زیرِ بحث موضوع سے متعلق ہیں یا اس کے تقاضے کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اسلام اصلًا ہدایتِ ربانی کا انکشاف ہے، جو آدمی کو آخرت کی ابدی کامیابی کا راستہ دکھاتا ہے۔ سائنسی اور صنعتی ترقیاں براہِ راست اسلام کا مقصود و مطلوب نہیں، مگر اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ سائنسی اور صنعتی ترقیاں اسلامی انقلاب ہی کا ایک نتیجہ ہیں۔

اگر اسلامی انقلاب دنیا میں نہ آتا تو سائنسی اور صنعتی ترقیاں بھی ظاہر ہوئے بغیر پڑی رہتیں، جس طرح وہ اسلامی انقلاب سے پہلے پڑی ہوئی تھیں۔ درخت کا اصل مقصد پھل دینا ہے، مگر جب وہ بڑا ہوتا ہے تو وہ انسانوں کو سایہ بھی دیتا ہے۔ یہی معاملہ اسلام کا بھی ہے۔ اسلام کا اصل مقصد انسانوں کے اوپر ہدایتِ ربانی کا دروازہ کھولنا ہے، تاکہ وہ اپنے رب کی ابدی قربت حاصل کر سکیں۔

مگر اسلام مکمل سچائی ہے، اور مکمل سچائی جب ظہور میں آتی ہے تو وہ ہر اعتبار سے انسانیت کے لیے برکت اور افادیت کا باعث ہوتی ہے، براہِ راست بھی اور بالواسطہ بھی۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.