Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Islam Aur Inteha Pasandi
Islam Aur Inteha Pasandi

بے معنی مسائل

Urdu · 4 min

حدیث میں آیا ہے قَالَ ‌نَهَى رَسُولُ اللهِ صلى الله عليه وسلم عَنِ الْغَلُوطَاتِ (مسند احمد، حدیث نمبر 23687)۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غلوطات سے منع کیا ہے۔ غلوطات سے مراد وہ مسائل ہیں جو واقع ہونے سے پہلے فرضی طور پر قائم کیے جاتے ہیں ۔ (هِیَ الْمَسَائِلُ الَّتِي لَمْ تَقَعْ) ۔ دوسری حدیث میں ارشاد ہوا ہے سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ إِنَّ اللهَ ‌كَرِهَ ‌لَكُمْ ثَلَاثًا قِيلَ وَقَالَ، وَإِضَاعَةَ الْمَالِ، ‌وَكَثْرَةَ ‌السُّؤَالِ (صحیح البخاری، حدیث نمبر 1477) ۔ الله نے تمہارے لیے قیل و قال کو اور کثرت سوال کو اور مال ضائع کرنے کو نا پسند کیا ہے۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

یہ تعلیم بے حد حکمت پر مبنی ہے۔ اگر لوگوں کے اندر یہ مزاج باقی نہ رہے تو وہ ہر بات کو بحث کا موضوع بنائیں گے، ہر چیز کو منطق کے پیمانے سے ناپیں گے۔ اس کے نتیجے میں یہ ہو گا کہ دین کا اصل سرا چھوٹ جائے گا اور بے معنی مسائل پر لفظی بحث کے سوا ان کے پاس اور کچھ باقی نہ رہے گا۔ خدا کا سادہ دین انسانی اضافوں کے بعد مشکل اور پیچیدہ دین ہو کر رہ جائے گا۔

ایک مثال لیجیے ایک مرتبہ کسی نے ایک آدمی سے پوچھا کیا تم مسلمان ہو؟ اس کی زبان سے نکلا أَنَا مُؤْمِنٌ إِنْ شَاءَ اللهُ( خدا نے چاہا تو میں مومن ہوں)۔ یہ بات بحث کی نہ تھی۔ مگر بعد کے ماہرین فقہ نے غیر ضروری طور پر اس کو بحث کا موضوع بنایا ۔ اب ان کے درمیان یہ بحث چل پڑی کہ اس قسم کا جواب دینا جائز ہے یا نا جائز ۔ ایک گروہ نے کہا کہ جائز ہے۔ کیونکہ کسی کا مومن ہونا یا نہ ہونا خدا کی مشیت ہی پر ہے۔ دوسرے گروہ نے کہا کہ نا جائز ہے ۔ کیونکہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آدمی کو اپنے ایمان میں شک ہے۔ شافعی مسلک کے لوگ اس کے قائل تھے کہ  أَنَا مُؤْمِنٌ إِنْ شَاءَ اللهُ (میں مومن ہوں، اگر اللہ نے چاہا) کہنا جائز ہے۔ اس کے برعکس، حنفی مسلک کے لوگوں کا کہنا تھا کہ ایسا کہنا جائز نہیں۔ جب یہ بحث بڑھی تو یہ سوال پیدا ہو گیا کہ ایسے لوگوں کے درمیان نکاح درست ہو گا یا نہیں۔ ایک گروہ نے کہا کہ حنفی عورت کا نکاح شافعی مرد کے ساتھ جائز نہیں۔ کیونکہ اس کو اپنے ایمان میں شک ہے (لَا يَصِحُّ لِأَ نَّهَا تَشُكُّ فِي إِيمَانِهَا)۔ دوسروں کا فتوی یہ تھا ذمی عورت پر قیاس کرتے ہوئے کہ نکاح درست ہوگا  يَصح نِكَاحهَا ‌قِيَاسا ‌على ‌الذِّمِّيَّة (ارشاد النقاد للصنعانی، صفحہ 21) ۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

اس سے اندازہ کیجیے کہ غیر ضروری بحثوں میں پڑنے کے بعد صراط مستقیم کا سراکس طرح چھوٹ جاتا ہے۔(الرسالہ، جنوری 1983)

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content