Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Islam Aur Asr-e-Hazir
Islam Aur Asr-e-Hazir

عقیدہ خدا اور اسلام

Urdu · 2 min

عقیدۂ خدا اور اسلام

یہاں میں یہ اضافہ کرنا چاہتا ہوں کہ عقیدۂ خدا کو صرف اصولی طور پر ثابت کر دینا کافی نہیں ہے۔ اسی کے ساتھ ایک عملی سوال بھی ہے۔ وہ یہ کہ خدا اگر ہے تو اس کے ساتھ ہمارا کیاتعلق ہے۔ انسان کے لیے خدا کو ماننے کی صحیح ترین صورت کیا ہے۔

یہاں ہمارے سامنے مختلف مذاہب آتے ہیں۔ اب کچھ لوگوں کی رائے یہ ہے تمام مذاہب سچے ہیں، اس لیے تم خواہ جس مذہب کے مطابق خدا کو مانو تمہاری نجات ہو جائے گی۔ اس میں شک نہیں کہ تمام مذاہب جو خدا کی طرف سے آئے وہ سب یکساں تھے۔ مگر مشکل یہ ہے کہ آج وہ ہمارے سامنے یکساں حالت میں موجود نہیں ۔ ایک اور دسرے مذہب میں آج کافی اختلافات پائے جاتے ہیں۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

ایسی حالت میں ایک سنجیدہ آدمی کے لیے صرف ایک ہی طریقہ ہے۔ وہ یہ کہ وہ مختلف مذاہب کو تاریخی معیار پر جانچے۔ جو مذہب تاریخی طور پر معتبر اور مستند ثابت ہو اس کو لےلے اور جو مذہب اس تاریخی معیار پر پورا نہ اترے اس کو یہ سمجھ کر چھوڑ دے کہ وہ بعد کے زمانہ میں اپنی اصل حالت میں محفوظ نہ رہ سکا۔

جب ہم اس معیار کو تسلیم کرتے ہیں تو ہم کو معلوم ہوتا ہے کہ یہاں صرف ایک ہی مذہب ہے جو تاریخ کے اصولوں پر مستند ثابت ہوتا ہے اور وہ اسلام ہے۔ اب ہر سنجیدہ آدمی کو یہ کرنا چاہیے کہ وہ اسلام کو اختیار کر لے۔ کیوں کہ اسلام اس کے لیے کوئی الگ دین نہیں۔ یہ دراصل اس کا اپنا ہی مذہب ہے جو صحیح اور محفوظ حالت میں اس تک پہنچ رہا ہے۔ ({ FR 2139 })

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content