Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Hikmat-e-Ikhtilaf
Hikmat-e-Ikhtilaf

تنقید کوسن کر

Urdu · 2 min read

تنقیدکوسن کر

خلیفہ ہارون الرشید(149-193ھ)نے ایک بار اپنے وزیرسے کہاکہ مجھ کو کسی بزرگ کے پاس لے چلو۔وہ خلیفہ کو الفضیل بن عیاض(105-187ھ)کے پاس لے گیا۔اس سلسلہ میں لمباقصہ کتابوں میں نقل ہواہے۔

خلیفہ کے ساتھ اس کے کئی درباری تھے۔انھوںنے فضیل سے مصافحہ کیا۔خلیفہ نے بھی مصافحہ کیا۔خلیفہ نے اپناہاتھ جب فضیل کے ہاتھ میں رکھاتو انھوںنے کہاکہ کتنازیادہ نرم ہے یہ ہاتھ، اگرکل کے دن وہ اللہ کے عذاب سے بھی بچ جائے (يَا لَهَا مِنْ ‌كَفٍّ ‌مَا ‌أَلْيَنَهَا، إِنْ نَجَتْ غَدًا مِنْ عَذَابِ اللهِ)۔ اس کے بعد خلیفہ نے فضیل سے کہاکہ کچھ نصیحت کیجیے۔انھوںنے تلخ نصیحت کے انداز میں کچھ کلمات کہے۔خلیفہ نے کہاکہ اورکچھ فرمائیے۔فضیل نے مزید کچھ کہا۔اس طرح وہ سخت تنقید ی انداز میں دیر تک خلیفہ کو ڈرانے والی باتیں کرتے رہے۔خلیفہ ان کی نصیحتوں کوسن کر روپڑا۔آخرمیں اس نے اپنے وزیرسے کہاکہ جب تم مجھ کو کسی آدمی کے پاس لے جائو تو اسی طرح کے آدمی کے پا س لے چلو۔یہ مسلمانوں کے سردارہیں  إِذَا دَلَلْتَنِي عَلَى رَجُلٍ ‌فَدُلَّنِي ‌عَلَى ‌مِثْلِ هَذَا،هَذَا سَيِّدُ الْمُسْلِمِينَ (حلیۃ الاولیاء للاصفہانی،جلد8، صفحہ 106-107)۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

آدمی کے اندراگرصحیح مزاج ہوتووہ نصیحت کو سن کر اس سے سبق لے گا،خواہ یہ نصیحت کتنے ہی سخت تنقیدی الفاظ میں کی گئی ہو۔ایساآدمی نصیحت کو اس کے معنوی اعتبار سے دیکھے گا ، نہ کہ اس کے لفظی اعتبار سے ۔وہ اس کو اصولی حیثیت سے لے گا، نہ کہ ذاتی حیثیت سے۔

صحیح مزاج اگربادشاہ کے اندرہوتووہ بھی تنقید کوسن کر اسے برداشت کرے گا۔اورایک معمولی آدمی بھی اگرصحیح مزاج نہ رکھتاہوتو وہ تنقیدکو سن کر بگڑجائے گا۔تنقیدکسی آدمی کو پہچاننے کی سب سے زیادہ یقینی کسوٹی ہے۔تنقید کو سن کر جو آدمی اپنے ذہنی توازن کونہ کھوئے وہی اعلیٰ انسان ہے۔ اورجو شخص تنقیدکو سن کر بگڑجائے ،اس کے متعلق یہ کہنامشکل ہے کہ وہ اپنے اندراعلیٰ انسان والی خصوصیات رکھتا ہے— تنقید کسی آدمی کی انسانیت اوراس کے تقوی کی پہچان کراتی ہے۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content