Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Hikmat-e-Ikhtilaf
Hikmat-e-Ikhtilaf

وسیع ترمفاد

Urdu · 2 min read

وسيع تر مفاد

جس زمانے میں حضرت علی اورحضرت معاویہ کے درمیان جنگ ہورہی تھی، قیصر روم (قسطنطنیہ) نے ارادہ کیاکہ وہ مسلم دنیاپر حملہ کردے۔اس کے ذہن میں آیاکہ اِس وقت مسلمان باہمی لڑائی میں مبتلاہیں۔اگراس وقت میں نے حملہ کردیاتو میں شام ومصروغیرہ علاقہ پر دوبارہ قبضہ کرسکتاہوں۔حضرت معاویہ کو اس کی خبرملی تو انھوںنے فوراًقیصرروم کے نام ایک خط روانہ کیا،اس میں لکھاہواتھا

‌وَاللهِ ‌لَئِنْ ‌لَمْ ‌تَنْتَهِ ‌وَتَرْجِعْ إِلَى بِلَادِكَ، لَأَصْطَلِحَنَّ أَنَا وَابْنُ عَمِّي عَلَيْكَ وَلَأُخْرِجَنَّكَ مِنْ جَمِيعِ بِلَادِكَ، وَلَأُضَيِّقَنَّ عَلَيْكَ الْأَرْضَ بِمَا رَحُبَتْ(البدایۃ والنہایۃ،جلد8، صفحہ127)۔یعنی، اللہ کی قسم، اگر تم باز نہ آئے اور اپنے ملک کی طرف واپس نہ ہوئے تو میں اپنے چچا زاد بھائی کے ساتھ تیرے خلاف صلح کر لوں گا پھر تیرے پورے ملک پر قبضہ کرکے زمین کی وسعت کے باوجود اس کو تیرے اوپر تنگ کر دوں گا۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

تاریخ بتاتی ہے کہ حضرت معاویہ کے اس خط کے بعد قیصر روم نے اپناحوصلہ کھودیا۔اس نے فوجوںکی تیاری روک دی۔اس نے سمجھ لیا کہ اب مسلمانوں سے جنگ چھیڑنااپنی مزید بربادی کو دعوت دیناہے۔یہ زندہ لوگوں کاطریقہ ہے۔ان کے اندرآپس میں اختلافات پیداہوتے ہیں۔مگر جب معاملہ وسیع ترمفاد کاآجائے تو وہ اپنے اختلاف کو ختم کرکے ایک ہوجاتے ہیں۔ان کے اختلاف کی ایک حد ہوتی ہے۔حد کے آجانے کے بعد ان کا اختلاف باقی نہیں رہتا۔

زندہ انسان دوستی کے باوجود کسی کی بے جا حمایت نہیں کرتا۔وہ دشمنی کے باوجود کوئی چھوٹی حرکت نہیں کرتا۔وہ انفرادی جھگڑے کے باوجود اجتماعی امور میں متحد ہوجاتاہے۔وہ شخصی کدورت کے باوجود اسلامی تعلق میں فرق نہیں آنے دیتا۔زندہ انسان کسی سے نزاع پیش آنے کے باوجود اس کی خصوصیات کااعتراف کرتاہے۔وہ رنجش پیداہونے کے باوجود امانتوں کو اداکرتاہے۔زندہ انسان کسی حال میں پست حرکت نہیں کرتا،وہ کسی حال میں اپنی انسانیت کو نہیں کھوتا۔زندہ انسان دشمن ہوسکتاہے مگروہ کمینہ نہیں ہوسکتا۔زندہ انسان کو شکایت ہو سکتی ہے مگر یہ ممکن نہیں کہ جس سے اس کو شکایت ہواس کے خلاف وہ جھوٹاالزام لگانے لگے۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content