Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Hajj ka paighaam Khususi Shumara Al-Risala August 2018
Hajj ka paighaam Khususi Shumara Al-Risala August 2018

حج کے بعد

Urdu · 4 min

پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی عمر کے آخری حصے میں حج ادا فرمایا۔ اس موقع پر تقریباً تمام صحابہ موجود تھے۔ حج کے دوران آپ نے "یوم النحر" کو ایک خطبہ دیا۔ یہ خطبہ "حجۃ الوداع" کے نام سے مشہور ہے۔

اس خطبے میں آپ نے اپنے اصحاب، یعنی معاصر اہلِ ایمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: "فَلْيُبَلِّغِ الشَّاهِدُ الْغَائِبَ" صحیح البخاری، حدیث نمبر 1741۔ یعنی جو یہاں موجود ہے، وہ ان تک پہنچا دے جو یہاں نہیں ہیں۔ غالباً پیغمبرِ اسلام کے اس حکم کا یہ نتیجہ تھا کہ اس کے بعد تمام لوگ دعوتِ الی اللہ کے پیغمبرانہ کام میں لگ گئے۔ انہوں نے اس وقت کی آباد دنیا کے بڑے حصے میں دین کا پیغام پہنچا دیا۔

اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حج کا خاتمہ دراصل ایک نئے عمل کا آغاز ہے۔ جہاں حج کے مراسم ختم ہوتے ہیں، وہاں سے ایک اور زیادہ بڑا حج شروع ہو جاتا ہے۔ یہ دعوتِ الی اللہ ہے۔ گویا کہ حج ایک ٹریننگ ہے، اور دعوتِ الی اللہ اس ٹریننگ کا عملی استعمال۔

ایک حدیث کے مطابق حج کے مراسم حضرت ابراہیم کی زندگی کے مختلف مراحل کا علامتی اعادہ ہیں۔ حضرت ابراہیم کی پوری زندگی دعوتِ الی اللہ کی زندگی تھی۔ یہی طریقہ ہر مومن کو اپنی زندگی میں اختیار کرنا ہے۔ مثلاً احرام کیا ہے؟

وہ سادہ زندگی کی علامت ہے۔ طواف سے مراد dedication ہے۔ سعی اس بات کا پیغام ہے کہ مومن کی دوڑ دھوپ خدا کی طرف ہونی چاہیے۔ جانور کا ذبیحہ قربانی والی زندگی کی تعلیم ہے۔

رمیِ جمرات کا مطلب یہ ہے کہ آدمی شیطان کو اپنے آپ سے دور بھگائے۔ لبیک لبیک کہتے ہوئے عرفات کے میدان میں پہنچنا خدا کے سامنے حاضری کو یاد دلاتا ہے، وغیرہ۔ حج بڑا حج ہے، اور عمرہ چھوٹا حج۔ دونوں کا پیغام ایک ہے۔

شریعت کی یہ منشا نہیں کہ لوگ بار بار حج اور عمرہ کرتے رہیں۔ شریعت کی منشا یہ ہے کہ لوگ ایک بار حج اور عمرہ کرنے کے بعد اس کی اسپرٹ کے مطابق زندگی گزاریں، اور اس کے پیغام کو ساری دنیا میں پہنچائیں۔ اسلام زندگی کا خلاصہ یہ ہے۔ اسلامی زندگی کا خلاصہ یہ ہے کہ اپنے آپ کو کنٹرول میں رکھ کر زندگی گزاری جائے۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.