برمنگھم سے فیکس پر ایک خط مورخہ31 دسمبر1995 موصول ہوا۔ یہ جناب شمشاد محمد خان صاحب کی طرف سے تھا جو وہاں کے ایک اسلامک سنٹر کے ذمہ دار اعلیٰ ہیں
Mr. Shamshad Mohammad Khan
Islamic Propagation Centre International
481 Coventry Road, Birmingham B10 OJS, U.K
Tel. 0121-7730137, Fax 0121-7668577
اس خط کے جواب میں موصوف کو ایک نوٹ روانہ کیا گیا جو اس سوال سے تعلق رکھتا تھا کہ اسلام کا تحریکی عمل یا اسلامک ایکٹوزم کیا ہے۔ یہ خط اور مذکورہ نوٹ دونوں یہاں نقل کیے جاتے ہیں۔
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔