Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Deen-e-Insaniayat
Deen-e-Insaniayat

حُسن اخلاق

Urdu · 3 min

مُوَطّأ الامام مالک (کتاب الجامع، ماجاء فی حسن الخلق) میں ایک روایت ہے۔ اس کے مطابق، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں اس لیے بھیجا گیا ہوں تاکہ حسن اخلاق کو مکمل کروں (بُعِثْتُ لِأُتَمِّمَ ‌حُسْنَ ‌الْأَخْلَاقِ) موطأ مالك،حدیث نمبر1885۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

روایات میں آیا ہے کہ جنگ حنین کے بعد جب قبیلہ طیٔ کے گرفتار مرد و عورت آپ کے سامنے لائے گئے تو ان میں سے ایک عورت کھڑی ہوئی اور کہا کہ اے محمدؐ، اگر آپ کا خیال ہو کہ آپ مجھ کو چھوڑ دیں اور عرب قبائل کو مجھ پر ہنسنے کا موقع نہ دیں کیوں کہ میں اپنی قوم کے سردار کی بیٹی ہوں۔ اور میرا باپ ضرورت مندوں کی حمایت کرتا تھا۔ اور مجبوروں کو رہائی دلاتا تھا۔ اور بھوکے کو سیر کرتا تھا اور لوگوں کو کھانا کھلاتا تھا۔ اور سلام کو پھیلاتا تھا اور اس نے کسی حاجت مند طالب کو کبھی نہیں لوٹایا۔

quoted sourceQuoted from another author or source

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سن کر فرمایا کہ اے خاتون، یہ بلاشبہ اہل ایمان کی صفتیں ہیں۔ اور اگر تمہارا باپ مسلم ہوتا تو ہم ضرور اس کے لیے رحمت کی دعا کرتے۔ پھر آپ نے حکم دیا کہ حاتم طائی کی بیٹی کو چھوڑ دیا جائے کیوں کہ اس کا باپ اچھے اخلاق کو پسند کرتا تھا۔ ابوبردہ یہ سن کر کھڑے ہو گئے۔ انھوں نے کہا کہ اے خدا کے رسولؐ، کیا اللہ مکارم اخلاق کو پسند کرتا ہے۔ آپ نے فرمایا کہ اس کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، جنت میں صرف وہی شخص جائے گا جو اچھے اخلاق والا ہو (لَا ‌يَدْخُلُ ‌الْجَنَّةَ أَحَدٌ إِلَّا بحسن الخلق)دلائل النبوۃ للبیہقی، جلد 5، صفحہ341۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

جنت میں داخلہ کے لیے حسن اخلاق کی اہمیت کیوں ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ حسن اخلاق ہی کسی آدمی کو جنت میں رہائش کا مستحق بناتا ہے۔ جنت ایک انتہائی لطیف رہائش گاہ ہے وہاں ہرچیز اپنے آخری معیار پر ہو گی۔ اس لیے صرف وہی لوگ وہاں بسائے جانے کے لائق ٹھہریں گے جنہوں نے دنیا کی زندگی میں اعلیٰ نفسیات اور اعلیٰ انسانی کردار کا ثبوت دیا ہو۔ جنت موت کے بعد والی دنیا میں ہے، مگر اس کا انتخاب موت سے پہلے والی دنیا میں کیا جاتا ہے، اور حدیث کے مطابق، اس انتخاب کا معیار حسن اخلاق ہے۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

حسن اخلاق جنّت کا سرٹیفکیٹ ہے، بشرطیکہ آدمی مومن ہو۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content