Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Deen-e-Insaniayat
Deen-e-Insaniayat

پاکی اور صفائی

Urdu · 2 min

پاک اور صاف ستھرا رہنے کو اسلام میں بہت پسند کیا گیا ہے۔ قرآن میں ہے کہ: إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ (اللہ محبوب رکھتا ہے توبہ کرنے والوں کو اور اللہ محبوب رکھتا ہے پاک رہنے والوں کو) 2:222۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

آدمی جب غلطی کرنے کے بعد شرمندہ ہوتا ہے اور دوبارہ سچائی کی طرف پلٹ آتا ہے تو اس عمل کو توبہ کہا جاتا ہے۔ توبہ کا یہ عمل آدمی کے اندرون کو پاک کر دیتا ہے۔ اسی طرح پانی باہر کی گندگی کو پاک کرنے کا ذریعہ ہے۔ توبہ کے ذریعہ آدمی اپنی روح کو پاک کرتا ہے اور پانی کے ذریعہ اپنے جسم کو۔ اور دونوں ہی چیزوں کی اسلام میں بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے۔

حدیث میں ہے کہ: الطُّهُورُ ‌نِصْفُ ‌الإِيمَانِ (سنن الترمذي،حدیث نمبر 3519) یعنی پاکیزگی آدھا ایمان ہے۔ اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: إِنَّ اللهَ نَظِيفٌ ‌يُحِبُّ ‌النَّظَافَةَ (سنن الترمذي،حدیث نمبر 2799) یعنی اللہ نظیف ہے اور نظافت کو پسند کرتا ہے۔ ابن ماجہ، کتاب الطہارۃ میں ایک مستقل باب ہے جس کا عنوان ہے: باب ثواب الطہور (پاکی کے ثواب کا باب)۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

انسان ایک ایسی مخلوق ہے جس کو خصوصی طور پر حساسیت کی صفت عطا ہوئی ہے۔ اس لیے فطری طور پر انسان صفائی ستھرائی کو پسند کرتا ہے۔ اسلام چوں کہ دین فطرت ہے، اس لیے اس میں اس بات کی بہت زیادہ اہمیت دی گئی ہے کہ انسان ہمیشہ صاف ستھرا رہے۔ اس کا جسم، اس کا لباس، اس کا گھر، اس کی ہرچیز میں ستھرا پن دکھائی دے۔

صفائی ستھرائی کی اسی اہمیت کی بنا پر اصحاب رسولؐ میں روزانہ غسل کا عام رواج تھا۔ موطا امام مالک (کتاب الطہارۃ) میں حضرت عبداللہ بن عمرؓ کے صاحبزادہ کی روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میرے باپ (عبداللہ بن عمر) ہر وضو سے پہلے غسل کرتے تھے۔ اس طرح وہ روزانہ پانچ بار نہاتے تھے۔ خلیفہ سوم حضرت عثمان بن عفانؓ کے بارے میں روایت ہے کہ وہ ہر دن ایک بار نہاتے تھے (كَانَ عُثْمَانُ ‌يَغْتَسِلُ ‌كُلَّ ‌يَوْمٍ ‌مَرَّةً) مسند احمد ،حدیث نمبر 484۔جسم اور روح کی صفائی اسلام کے تقاضوں میں سے ایک لازمی تقاضا ہے۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it
Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content