Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Deen-e-Insaniayat
Deen-e-Insaniayat

عمل صالح

Urdu · 4 min

قرآن میں بار بار عمل صالح کا حکم دیا گیا ہے۔ مثلاً سورہ النحل میں فرمایا کہ جو شخص صالح عمل کرے، خواہ وہ مرد ہو یا عورت تو ہم اس کو زندگی دیں گے، ایک اچھی زندگی۔ اور جو کچھ وہ کرتے رہے اس کا ہم ان کو بہترین بدلہ دیں گے (مَنْ عَمِلَ صالِحاً مِنْ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثى وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْيِيَنَّهُ حَياةً طَيِّبَةً وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَجْرَهُمْ بِأَحْسَنِ ما كانُوا يَعْمَلُونَ (16:97)۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

صالح کا مطلب ہے درست، نیک ، ٹھیک۔ عربی میں کہا جاتا ہے ھُو صالح’‘ بکذا۔ یعنی اس کے اندر یہ صلاحیت ہے کہ فلاں کام کو عمدگی کے ساتھ کر سکے۔ صلح فی عملہ کا مطلب ہوتا ہے کام میں درست ہونا۔ صلاح دراصل فساد کا ضد ہے۔ ہر عمل جو غلط ہو وہ عملِ فاسد ہے۔ اسی طرح ہر عمل جو صحیح اور درست ہو وہ عملِ صالح ہے۔

عملِ صالح کا تعلق انسانی زندگی کے تمام معاملات سے ہے۔ اسلام کی تعلیم یہ ہے کہ آدمی لوگوں کے ساتھ موجودہ دنیا میں اس طرح رہے کہ اس کا ہر عمل صالح عمل ہو۔گھر سے لے کر باہر تک اس کا کوئی بھی عمل صالح روش سے ہٹا ہوا نہ ہو۔ اس اعتبار سے پوری شریعت عمل صالح کی شریعت ہے۔ شریعت اسلامی کے تمام احکام دراصل یہ بتانے کے لیے ہیں کہ کس معاملے میں کون سی روش صالح روش ہے، اور کون سی روش صالح روش نہیں۔

مثلاً سچ صالح قول ہے اور جھوٹ غیر صالح قول۔ انصاف صالح عمل ہے اور ظلم غیر صالح عمل۔ محبت صالح کیفیت ہے اور نفرت غیر صالح کیفیت۔ امن صالح حالت ہے اور بدامنی غیر صالح حالت۔ خیر خواہی ہی صالح جذبہ ہے اور بدخواہی غیر صالح جذبہ۔ امانت داری صالح فعل ہے اور خیانت غیر صالح فعل۔ حقوق کی ادائیگی صالح روش ہے اور حق تلفی غیر صالح روش۔ وغیرہ۔

خدا کا پسندیدہ عمل وہی ہے جو صالح عمل ہو، ایسے ہی لوگوں کے لیے خدا کا انعام ہے۔ جو عمل غیر صالح ہو وہ خدا کا مقبول اور پسندیدہ عمل نہیں۔ اس دنیا میں صرف صالح بیج اگتا ہے اور سرسبز و شاداب ہوتا ہے۔ اسی طرح اس دنیا میں صرف صالح انسان ترقی کرتا ہے۔ غیر صالح انسان کے لیے خدا کی اس دنیا میں نہ کوئی ترقی ہے اور نہ کوئی کامیابی۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content