← Dayee-a-IslamDayee-a-Islam
Ahem Tajaveez
Urdu · 6 min
اہم تجاویز: ڈاکٹر محمد خالد، برمنگھم۔ میں الرسالے کی کتابیں غور و فکر کے ساتھ پڑھتا رہتا ہوں؛ دورانِ مطالعہ جو باتیں میں نے محسوس کی ہیں، ان کو تجاویز کی شکل میں ذیل میں درج کر رہا ہوں۔ نمبر 1: امت کا زوال اور اسباب۔ اس موضوع پر مولانا کی کتابوں میں بہترین مواد، یعنی ڈیٹا، موجود ہے، مگر یہ مواد مختلف کتابوں میں منتشر حالت میں ہے۔
اسے یکجا کر کے ایک کتابی شکل میں مدون کیا جا سکتا ہے، جس کی افادیت بے حد و حساب ہوگی۔ ایسے دلائل ابھی تک سامنے نہیں لائے گئے، مثلاً کتاب "اسباقِ تاریخ" کے صفحات 158، 160، 233، 239، 175، 171، 92، 263، 233، 227، 362، 326۔ یہ صفحات امت کے زوال اور یورپ کے عروج سے متعلق ہیں۔ یہی موضوع دوسری کتاب "تصویرِ ملت" کے صفحات 152، 58، 20، 37، 20، 89، 131، 141، 296، 306، 320، اور 297۔
یہی موضوع مولانا کی دیگر کتب، تمام ڈائریز، اور سفرناموں میں بھی مختلف انداز میں موجود ہے۔ ان سب کو یکجا کیا جا سکتا ہے؛ یہ امت کی تربیت کے لیے بہترین کتاب ہوگی، مگر یکجا تصنیف کی ضرورت کے تحت ان میں حذف و اضافہ ناگزیر ہوگا۔ اہلِ علم اس سے واقف ہیں۔ نمبر 2: موضوع "اسلامی دعوت"۔
اس پر مؤثر مضامین مختلف کتابوں میں بکھرے ہوئے ہیں، مثلاً کتاب "تصویرِ ملت" کے صفحات 255، 292، 354، 366، اور "اسباقِ تاریخ" سے 251، 230، 242، 284، 147، 259، 288، 348۔ ڈائری: 1993-94 سے 241۔ یہ موضوع مولانا کے تمام سفرناموں، ڈائریوں، اور دیگر کتب میں بکھرا ہوا ہے؛ ان میں "الاسلام"، "دینِ انسانیت"، "عظمتِ اسلام"، "احیائے اسلام"، "عقلیتِ اسلام"، "مضامینِ اسلام"، اور خود الرسالے کی متعدد شماروں میں موجود ہے۔ سب کو جمع کر کے انہیں کتابی شکل دی جا سکتی ہے۔
مثالیں اور نقشہ چونکہ سامنے آ چکا ہے، اس لیے ذیل میں صرف اہم موضوعات ہی کا ذکر کیا جاتا ہے تاکہ ان کے مطابق مواد کو جمع کیا جا سکے۔ دیگر موضوعات: جدید اسلامی سیاسی تحریکیں اور ان کی ناکامی، کائنات اور جدید فلکیات (یعنی خدا کا وجود)، مسلمانوں کی علمی و سائنسی خدمات (یعنی اہم و متفرق مواد)، بشمول غیر مسلم سائنسدانوں کے اعتراف۔ کچھ موضوعات پر تو الگ سے باقاعدہ کتب موجود ہیں؛ ظاہر ہے کہ انہیں چھیڑنے کی ضرورت نہیں۔ جیسا کہ اسلامی فکر، راہِ عمل، اسلام اور عصرِ حاضر، دینِ انسانیت، اور اسی طرح اسلام اور امن پر اردو اور انگلش میں الگ سے مرتبہ کتب۔
مذکورہ بالا موضوعات میں سے ہر ایک کے حق میں اسی لٹریچر میں متعدد تاریخی، علمی و فکری، اور احوالِ ذرّی و زندگی کے عملی تجربات کی شکل میں عمدہ مثالیں موجود ہیں۔ انہیں بھی متعلقہ موضوع کے تحت ترتیب وار رکھ دیا جائے۔ نیز تمام موضوعات جو یہاں نہیں دیے گئے، وہ تحقیق کی صورت میں سامنے آ سکتے ہیں؛ اسی انداز میں ان کی تدوین بھی ہو سکتی ہے۔ ایک عظیم علمی پروجیکٹ ہے، جس کے لیے باصلاحیت افرادِ کار کی ضرورت ہے۔
یقین ہے کہ وابستگانِ الرسالہ مشن میں ایسے افراد کی کمی نہیں۔ اور یہ بھی امید ہے کہ یہ کام پہلے ہی سے ان کے مدنظر ہوگا۔ خدا ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ والسلام۔
کتاب "داعیِ اسلام" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 295۔