مورخہ 19 ستمبر 1979 عیسوی، مولانا وحید الدین خان صاحب جموں کشمیر کے سفر کے دوران میرے گھر تشریف لائے؛ یہاں میں نے انہیں اپنے گھر میں ابابیلوں کے حوالے سے ایک چشم دید واقعہ سنایا۔ یہ واقعہ مولانا کی کتاب "رازِ حیات" میں اس عنوان سے درج ہے: "اتنی عقل جانوروں کو بھی ہوتی ہے"۔ ابابیلوں کا یہ واقعہ میرے لیے کوئی اہم واقعہ نہ تھا، مگر مولانا نے اس واقعے کو سن کر ایک خوبصورت تحریر قلم بند کی۔ رسالے میں یہ تحریر جب میں نے پڑھی تو میری خوشی کی انتہا نہ رہی۔
چھوٹے چھوٹے واقعات سے ایک بڑی بات نکالنا، اس فن میں مولانا کو کمال درجے کی مہارت تھی۔ بلاشبہ اس تحریر نے میری زندگی کا نقشہ بدل دیا۔ پہلے میں اپنی ناکامی کی وجوہات اپنے باہر دیکھتا تھا، مگر اس تحریر نے مجھے سکھایا کہ اکثر ناکامی کی وجوہات اپنے اندر ہوتی ہیں۔ بلاشبہ یہ نکتہ جسے سمجھ میں آ گیا، اس نے زندگی میں کامیابی کا راز پا لیا۔
خورشید بسمل، تھنمنڈی، جموں کشمیر۔ کتاب "دائی اسلام" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 31۔
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔
Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.