Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Dawat Ilallah
Dawat Ilallah

دعوت الی اللہ کا کام

Urdu · 2 min

موجودہ زمانہ دعوت الی اللہ کے کام کے لیے انتہائی حد تک موافق زمانہ ہے۔ آج ہر جگہ مذہبی آزادی یعنی Religious freedom کا ماحول ہے، کمیونیکیشن کی سہولتیں اعلیٰ درجے میں حاصل ہیں، مؤثر دعوتی لٹریچر چھپا ہوا موجود ہے۔ ایسی حالت میں کسی بھی شخص کے لیے کوئی عذر، یعنی excuse، باقی نہیں رہا۔ کوئی بھی عورت یا مرد یہ کہہ کر نہیں چھوٹ سکتا کہ وہ دعوت کا کام کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا تھا، اس لیے اس نے دعوت کا کام نہیں کیا۔

آج دعوت کا کام کرنے کے لیے اس کی ضرورت نہیں ہے کہ آپ اپنے کاموں کو چھوڑ کر تمام ضروری علوم کا مطالعہ کریں اور پھر اپنے اندر اعلیٰ علمی استعداد پیدا کرنے کے بعد دعوت کا کام کریں۔ اب آپ کی طرف سے یہ کام کیا جا چکا ہے۔ آپ اپنی زندگی کے نقشے میں کوئی تبدیلی کیے بغیر دعوت کے کام کو اپنی زندگی کا جز بنا سکتے ہیں اور دعوت کی ذمہ داریوں کو بخوبی طور پر ادا کر سکتے ہیں۔ سی پی ایس کے تحت مختلف زبانوں میں طاقتور لٹریچر شائع کیا جا چکا ہے۔

آپ اس لٹریچر کو حاصل کریں، اس کو ہر جگہ اپنے ساتھ رکھیں، اور جب بھی کسی شخص سے آپ کی ملاقات ہو تو آپ اس کو یہ کہہ کر پیش کر دیں کہ جناب، یہ آپ کے لیے ایک روحانی تحفہ ہے۔ Sir, this is a spiritual gift for you. آپ اس لٹریچر کو اپنے آفس میں، اپنی دکان میں، اور اپنے ادارے میں نمایاں مقام پر رکھ دیں۔ آنے والے لوگ خود ہی اس کو لے لیں گے اور شوق سے اس کا مطالعہ کریں گے۔

یہ زمانے کا تقاضا ہے، اور ہمیں چاہیے کہ ہم اس تقاضے کو دعوت الی اللہ کے کام کے لیے بھرپور طور پر استعمال کریں۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.