Maulana Wahiduddin Khan
1 min left
0:00

← Daure Dawat
Daure Dawat

ختم نبوت کا مطلب

Urdu · 1 min

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث ان الفاظ میں آئی ہے: "إني خاتم النبيين لا نبي بعدي" مسند احمد، حدیث نمبر 23398۔ یعنی میرے اوپر نبوت ختم ہو گئی، میرے بعد کوئی اور نبی نہیں۔ اس کا مطلب سادہ طور پر صرف یہ نہیں ہے کہ گنتی کے اعتبار سے پیغمبروں کی فہرست مکمل ہو گئی، بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ پیغمبر اسلام کے بعد اب کسی اور پیغمبر کے آنے کی ضرورت باقی نہیں رہی۔ وہ اسباب ختم ہو گئے جس کی وجہ سے بار بار پیغمبر بھیجے جاتے تھے۔

پیغمبر کا مقصد ہدایت الہی کو انسانوں تک پہنچانا ہے۔ اس کے لیے پیغمبر کا شخصاً موجود ہونا ضروری نہیں۔ اگر ایک ایسا گروہ موجود ہو جو پیغمبر کے نمائندے کی حیثیت سے امر حق لوگوں تک پہنچاتا رہے، تو ایسی حالت میں پیغمبر مبعوث نہیں کیا جائے گا۔ پیغمبر آخر الزماں سے پہلے اس قسم کی ضمانت موجود نہ تھی، اس لیے بار بار پیغمبر بھیجے جاتے رہے۔

پیغمبر اسلام کے بعد تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ خدا کا کلام، یعنی قرآن، اپنی اصلی حالت میں مکمل طور پر محفوظ ہو گیا۔ یہ حفاظت اس بات کی ضمانت بن گئی کہ ہر نسل میں اور ہر زمانے میں ایسے افراد موجود رہیں جو ہدایت الہی کی صحیح معرفت حاصل کر کے اسے دوسروں تک پہنچائیں۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.