ازدواجی زندگی کے اصول کامیاب ازدواجی زندگی کا اصول بھی وہی ہے جو کامیاب انسانی زندگی کا اصول ہے۔ انسانی زندگی کے جو مسائل ہیں، وہی ازدواجی زندگی کے مسائل بھی ہیں۔ انسانی زندگی کو کامیاب بنانے کا جو طریقہ ہے، ٹھیک اسی طریقے کو اختیار کر کے ازدواجی زندگی کو بھی کامیاب بنایا جا سکتا ہے۔ فطرت کا ایک ہی قانون ہے، اور وہ دونوں ہی قسم کے مسائل کے لیے یکساں طور پر قابلِ انطباق ہے۔
کتاب "عورت معمارِ انسانیت" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 71۔
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔
Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.