Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Aurat Meamare Insaniyat
Aurat Meamare Insaniyat

16-Ladkiyon ki tarbiat.

Urdu · 2 min

نمبر 16: لڑکیوں کی تربیت۔ پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے 3 لڑکیوں کی پرورش کی، پھر اس نے ان کو ادب سکھایا اور ان کی شادی کی، اور ان کے ساتھ اچھا سلوک کیا، تو اس کے لیے جنت ہے۔ مَنْ عَالَ ثَلَاثَ بَنَاتٍ فَأَدَّبَهُنَّ وَزَوَّجَهُنَّ وَأَحْسَنَ إِلَيْهِنَّ فَلَهُ الْجَنَّةُ سنن ابی داؤد، کتاب الادب۔ عام مزاج یہ ہے کہ اگر کسی باپ کے یہاں کئی لڑکیاں ہوں اور کوئی لڑکا نہ ہو، تو وہ لڑکیوں کو بے قدر کر دیتا ہے۔

اس حدیث میں اسی ذہن کی تردید کی گئی ہے: کسی باپ کے یہاں لڑکا پیدا ہو یا لڑکی، دونوں حالتوں میں باپ کی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ اپنے بچوں کو بہترین تعلیم دے، وہ ان کو ایسی تربیت دے جو ان کے لیے زندگی گزارنے میں مددگار بنے۔ باپ کا رجحان اکثر اپنی اولاد کے لیے یہ ہوتا ہے کہ وہ ان کے لیے زندگی کی راحتیں فراہم کرے، وہ کما کر انہیں زیادہ سے زیادہ مال دے سکے، مگر یہ نظریہ درست نہیں۔ اولاد کے لیے باپ کا سب سے بہتر عطیہ مال نہیں ہے، بلکہ تعلیم ہے۔ باپ کا کمایا ہوا مال اولاد کے لیے بلا محنت کی کمائی، یعنی ایزی منی کی حیثیت رکھتا ہے۔

ایسا مال اکثر آدمی کو خراب کر دیتا ہے۔ صحیح یہ ہے کہ آدمی اپنی اولاد کو تعلیم دے، اور اس طرح انہیں اس قابل بنائے کہ وہ محنت کر کے خود اپنی بنیاد پر اپنی زندگی کی تعمیر کریں۔ کتاب "عورت معمارِ انسانیت" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 67۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.