Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Aurat Meamare Insaniyat
Aurat Meamare Insaniyat

2-Akhlaq ka meayaar.

Urdu · 2 min

نمبر 2: اخلاق کا معیار۔ عائشہ صدیقہ کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سب سے اچھا وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لیے اچھا ہو، اور میں اپنے گھر والوں کے لیے تم میں سب سے اچھا ہوں۔ اور جب تمہارا ساتھی انتقال کر جائے تو تم اس کے لیے دعا کرو۔ خيركم خيركم لأهله، وأنا خيركم لأهلي، وإذا مات صاحبكم فادعوه.

الترمذی، الدارمی، بحوالہ مشکات المصابح، جلد 2، صفحہ 971۔ رقم الحدیث 3252۔ گھر کی زندگی میں شوہر اور بیوی مستقل طور پر ایک ساتھ رہتے ہیں۔ گھر کی زندگی میں شوہر اور بیوی مستقل طور پر ایک ساتھ رہتے ہیں۔

اس کے نتیجے میں بار بار ایک کو دوسرے سے شکایت پیدا ہوتی ہے، غصہ اور نفرت کے جذبات جاگتے ہیں۔ ایسی حالت میں حسن اخلاق کا سب سے بڑا آزمائشی مقام اس کا اپنا گھر ہے۔ جو مرد اپنے گھر کے اندر بہتر سلوک کا ثبوت دے، وہ اخلاقی امتحان میں کامیاب ہو گیا۔ اسی طرح جو عورت اپنے گھر کے اندر حسن سلوک پر قائم رہے، اس نے آزمائش میں کامیابی حاصل کی۔

ایسے عورت یا مرد باہر کی زندگی میں بھی کامیاب رہیں گے۔ گھر کی زندگی میں جب ایک ساتھی کو موت آ جائے اور دوسرا ساتھی زندہ رہے، تو اکثر ایسا ہوتا ہے کہ زندے کے دل میں وفات یافتہ کے بارے میں غم اور ماتم کے جذبات پیدا ہو جاتے ہیں۔ مگر اسلام کی تعلیم یہ ہے کہ ایسے حادثے کے موقع پر اپنے جذبات کا رخ دعا کی طرف کر دیا جائے۔ جو کچھ دنیا میں کھویا گیا ہے، اس کو آخرت میں پانے کی کوشش کی جائے۔

کتاب: عورت معمار انسانیت، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 54۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.