نمبر 36: دینی تربیت۔ قرآن میں ارشاد ہوا ہے: "اے ایمان والو! اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو اس آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہوں گے۔ " اس پر تُنخوں اور زبردست فرشتے مقرر ہیں۔
اللہ ان کو جو حکم دے، اس میں وہ اس کی نافرمانی نہیں کرتے، اور وہ وہی کرتے ہیں جس کا ان کو حکم ملتا ہے۔ التحریم 6۔ عام طور پر لوگوں کا مزاج یہ ہوتا ہے کہ وہ مادی نقصان اور فائدے کے اعتبار سے سوچتے ہیں۔ وہ اپنے قریبی مسائل میں الجھے رہتے ہیں۔
یہ ذہن ہلاکت خیز حد تک غلط ہے۔ صحیح یہ ہے کہ عورت اور مرد دونوں آخرت کے نقصان اور فائدے کے اعتبار سے سوچیں۔ وہ اپنے آپ کو اور اپنے اہلِ خاندان کو آخرت کے عذاب سے بچانے کی فکر کریں۔ ہر ایک کو سب سے زیادہ شوق اخروی جنت کا ہو، نہ کہ دنیاوی فائدے کے حصول کا۔
کتاب "عورت: معمارِ انسانیت" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 51۔
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔
Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.