Maulana Wahiduddin Khan
1 min left
0:00

← Auraq-e-Hikmat
Auraq-e-Hikmat

10 مارچ 1985

Urdu · 1 min read

انسانوں میں بدترین وہ لوگ ہیں، جو دوسرے انسانوں کے سامنے اپنے آپ کو خدا پرست ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ خدا والے نہ ہو کر بھی اپنے کو خدا والا ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ایسے لوگ گویا خدا کو دھوکا دے رہے ہیں۔ اس کی وجہ سے وہ دونوں کے درمیان معلق رہتے ہیں، نہ پوری طرح اپنے عقیدہ کے لیے یکسو ہوتے اور نہ پوری طرح اپنے مفادات کے لیے۔ آخرت میں اگر کوئی جہنم کا سب سے بُرا درجہ ہے تو وہ یقیناً اس قسم کے انسانوں کے لیے ہوگا۔اسی لیے قرآن میں آیا ہے  إِنَّ الْمُنَافِقِينَ فِي الدَّرْكِ الْأَسْفَلِ مِنَ النَّارِ (4:145)۔ یعنی بیشک منافقین دوزخ کے سب سے نیچے کے طبقے میں ہوں گے۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it
Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content