Maulana Wahiduddin Khan
1 min left
0:00

← Auraq-e-Hikmat
Auraq-e-Hikmat

9 جنوری 1985

Urdu · 1 min read

سنگا پور جنوب مشرقی ایشیا میں ایک چھوٹا سا ترقی یافتہ ملک ہے۔ایک صاحب سنگا پور سے تشریف لائے۔ انھوں نے بتایا کہ وہاں مسجد وں میں لاؤڈاسپیکر سے اذانیں ہوتی ہیں۔ اس سلسلے میں وہاں کے غیر مسلم حضرات میں ناراضگی پیدا ہوگئی۔ خاص طورپر عشا اور فجر کی اذان کے متعلق ان کا مطالبہ ہے کہ اس کو لاؤڈاسپیکر پر دینا بند کیا جائے۔ اس سلسلے میں سنگاپور کے بدھسٹ وزیر اعظم لی کوان یئو (Lee Kuan Yew) نے اپنی ایک تقریر میں مسلمانوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی آزادی یہ ہے کہ آپ رات کے آخری حصے میں اذان دیں۔ میری آزادی یہ ہے کہ میںاس وقت اچھی نیند حاصل کروں

unverifiedAttribution could not be verified automatically

Your freedom is to call Azan in the late hours of the night. My freedom is to have a good sleep at that time.

اس طرح کے واقعات کو دیکھ کر لوگ سمجھتے ہیں کہ اسلام اور جدید انسان میں ٹکراؤ پیدا ہوگیا ہے، اور چونکہ جدید انسان طاقتور ہے۔اس لیے اب اسلام کو باقی رکھنے کی شکل صرف یہ ہے کہ اسلام کو میدان سے ہٹا دیا جائے۔ حالاں کہ یہ قیاس سراسر غلط ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ جوٹکراؤ پیدا ہوا ہے، وہ جدید انسان اور ’’لاؤڈ اسپیکر‘‘ کے درمیان ہے، نہ کہ ’’جدید انسان‘‘ اور ’’اسلام‘‘ کے درمیان۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content