Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Asbaq-e-Tareekh
Asbaq-e-Tareekh

Siyasat, Siyasat, Siyasat

Urdu · 2 min

سیاست، سیاست، سیاست۔ روس میں اشتراکی انقلاب 1917 میں آیا، اس سے پہلے وہاں زار کی شاہی حکومت قائم تھی۔ انقلاب سے پہلے وہاں جو اشتراکی تحریک چل رہی تھی، اس کا ایک لیڈر جوزف—جوزف اسٹالن تھا، جو لینن کے مرنے کے بعد روس کا کمیونسٹ حکمران بنا۔ اپنی تحریک کی کامیابی سے پہلے جوزف اسٹالن نے اشتراکی کارکنوں کے ایک جلسے میں تقریر کرتے ہوئے کہا: "انقلاب لانے کے لیے ہم کو تین چیزوں کی ضرورت ہے: اول اسلحہ، دوم اسلحہ، سوم اسلحہ، اور آخر میں پھر اسلحہ۔

" موجودہ زمانے میں ہمارے قائدین نے اس جملے کو یوں بدل دیا: "اسلام کو سربلند کرنے کے لیے ہم کو تین چیزوں کی ضرورت ہے: اول سیاست، دوم سیاست، سوم سیاست، اور آخر میں پھر سیاست۔ " مگر سیاسی طریقہ کار کے پیچھے اگر ضروری طاقت موجود نہ ہو تو وہ صرف سیاست برائے سیاست ہو کر رہ جاتی ہے، وہ کسی حقیقی نتیجے تک پہنچانے والی ثابت نہیں ہوتی۔ کتاب: "اسباقِ تاریخ" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 389۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.