Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Asbaq-e-Tareekh
Asbaq-e-Tareekh

Natija-e-Bahs

Urdu · 2 min

نتیجۂ بحث: تاریخِ انسانی عمل کا ریکارڈ ہے، تاریخ کا مطالعہ حقائقِ حیات کا مطالعہ ہے۔ لیکن تاریخ کو اگر افسانہ بنا دیا جائے تو وہ ایک ایسا ذہنی کارخانہ بن جاتی ہے جس میں صرف خوش فہمی کی مہلک گولیاں تیار ہوتی ہوں۔ حقیقت یہ ہے کہ اسپین میں تاریخِ ابن زیاد کی کامیابی ایک سوچے سمجھے منصوبے کا نتیجہ تھی، نہ کہ محض پرجوش اقدام کا نتیجہ۔ خدا کی یہ دنیا کوئی طلسماتی کارخانہ نہیں ہے؛ یہ نہایت اٹل اصولوں پر قائم ہے، جن کو پوری طرح سمجھا اور جانا جا سکتا ہے۔

اس دنیا میں کوئی واقعہ اسی وقت ظاہر ہوتا ہے جبکہ ان قوانین کے ساتھ مطابقت کر کے عمل کیا جائے جن پر موجودہ دنیا کا نظام چل رہا ہے۔ جو شخص یا قوم اپنے لیے کوئی حقیقی مستقبل دیکھنا چاہے، اس کے لیے لازم ہے کہ وہ فطرت کی اٹل بنیادوں کو جانے اور ان کے اوپر اپنے عمل کی منصوبہ بندی کرے۔ اگر اس نے ایسا نہ کیا تو خدا کی اس دنیا میں اس کا کوئی انجام نہیں، خواہ اپنے طور پر وہ اپنے بارے میں کتنا ہی زیادہ خوش فہم ہو، اور اپنی مفروضہ کامیابی کو بتانے کے لیے اس نے کتنے ہی زیادہ شاندار الفاظ پا لیے ہوں۔ کتاب "اسباقِ تاریخ" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 265۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.