Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Asbaq-e-Tareekh
Asbaq-e-Tareekh

Maghribi Qaumen

Urdu · 3 min

مغربی قومیں: صلیبی لڑائیوں میں مسلمانوں نے یورپ پر فتح پائی، مگر اس کے بعد یورپ میں اسی طاقت سے اسلام کی اشاعت نہ ہو سکی۔ اس کی وجہ یورپی قوموں میں صلیبی جنگوں، یعنی کروسیڈز، کی تلخ یاد ہے۔ صلیبی لڑائیوں میں یورپ کو اسلامی دنیا کے مقابلے میں شکست ہوئی۔ اس کے نتیجے میں یورپی قوموں کے اندر اسلام کے خلاف نفرت اور تعصب پیدا ہو گیا۔

یہی صلیبی نفرت ہے جو یورپ میں بڑے پیمانے پر اسلام کی اشاعت میں مانع رہی۔ تاہم، پچھلی صدیوں میں جب یورپ نوآبادیاتی طاقت بن کر ابھرا، تو وہاں کی فضا بدل گئی۔ اب یورپ نے صلیبی شکست کا بدلہ مسلمانوں سے لے لیا تھا، کیونکہ مسلم دنیا کے بڑے حصے پر یورپی قوموں کا براہِ راست یا بالواسطہ اقتدار قائم ہو گیا۔ مفتوح کے اندر فریق ثانی کے لیے نفرت کے جذبات ہوتے ہیں، اس لیے مفتوح فریق ثانی کی کسی چیز کو قبول کرنے پر راضی نہیں ہوتا، خواہ وہ کتنی ہی اچھی کیوں نہ ہو۔

اس کے برعکس، فاتح کی نفسیات میں بے نیازی ہوتی ہے، اس لیے اسے فریق ثانی کی کسی چیز کو قبول کرنے میں کوئی نفسیاتی رکاوٹ نہیں ہوتی۔ اس بنا پر جب نوآبادیاتی دور آیا تو یورپ میں اسلام کی تبلیغ و اشاعت کے زبردست امکانات پیدا ہو گئے۔ مفتوح یورپ میں اسلام کی اشاعت مشکل تھی، مگر فاتح یورپ میں اسلام کی اشاعت اتنی ہی آسان ہو چکی تھی۔ مگر اب یہاں ایک اور نفرت رکاوٹ بن گئی۔

پہلے جو چیز یورپی قوموں کی طرف سے تھی، وہی چیز اب خود مسلم قوموں کی طرف سے پیدا ہو گئی۔ نوآبادیاتی دور میں چونکہ یورپ نے مسلم قوموں کو سیاسی اور تہذیبی شکست دی تھی، اس لیے مسلمانوں کے اندر یورپ کے خلاف شدید نفرت پیدا ہو گئی۔ وہ یورپی قوموں کو مادی رقیب اور قومی حریف کی نظر سے دیکھنے لگے۔ انہوں نے ان کو نفرت کی نظر سے دیکھا، نہ کہ ہمدردی کی نظر سے۔

اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ نوآبادیاتی دور میں بھی یورپ کو خدا کے دین کا مخاطب نہ بنا سکے۔ مسلمانوں اور یورپی قوموں کے درمیان داعی اور مدعو کا رشتہ ماضی میں ایک سبب سے قائم نہ ہو سکا، اور حال میں دوسرے سبب سے۔ کتاب "اسباق تاریخ" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 182۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.