Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Asbaq-e-Tareekh
Asbaq-e-Tareekh

Ezzat-o-Zillat

Urdu · 2 min

عزت و ذلت۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی مجلس میں بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک شخص سامنے سے گزرا، اس کا عمدہ لباس اور اس کا شاندار جسم بتا رہا تھا کہ یہ بستی کا صاحبِ حیثیت آدمی ہے۔ آپ نے حاضرین سے کہا، "اس شخص کے بارے میں تم لوگوں کی کیا رائے ہے؟ " کسی نے جواب دیا، "یا رسول اللہ، یہ یہاں کے شریف لوگوں میں سے ہے۔

خدا کی قسم، وہ اس قابل ہے کہ اگر کسی گھر میں نکاح کا پیغام دے تو قبول کیا جائے، کسی کی سفارش کرے تو اس کی سفارش مانی جائے۔ " آپ یہ سن کر خاموش ہو گئے۔ اس کے بعد ایک اور شخص سامنے سے گزرا۔ آپ نے دوبارہ حاضرین سے پوچھا، "اس کے بارے میں کیا رائے ہے؟

" کسی نے کہا، "یا رسول اللہ، یہ ایک غریب مسلمان ہے۔ کہیں نکاح کا پیغام دے تو قبول نہ کیا جائے، کہیں سفارش کرے تو اس کی سفارش سنی نہ جائے، بات کرے تو کوئی اس کی طرف متوجہ نہ ہو۔ " اس کے بعد آپ نے فرمایا، "پہلی قسم کے آدمیوں سے اگر ساری زمین بھر جائے تو خدا کی نظر میں ایسا شخص ان سے بہتر ہوگا۔ " صحیح البخاری، حدیث نمبر 6447۔

کتاب: اسباقِ تاریخ، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 153۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.