Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Amne Alam
Amne Alam

جہاد لغت میں

Urdu · 3 min

جہاد کی اصل جُہد ہے۔ اس کے معنی کوشش کے ہیں مگر جہد کے مادے میں مبالغہ کا مفہوم ہے۔ مثلاً کہا جاتا ہے جَهَدَ اللَّبَنَ ( کوشش کرکے سارا مکھن نکال لیا) اورأَجهَد دَابَّتَهُ (جانور کے اوپر طاقت سے زیادہ لادنا)۔ اسی طرح کہا جاتا ہے:بَذَل جُهْدَه( اس نے اپنی پوری طاقت صرف کی)۔ اسی طرح کہا جاتا ہےلأَبْلُغَنَّ جُهَيْدَاي فِي هَذَا الْأَمر ( میں معاملہ میں اپنی طرف سے پوری کوشش کروں گا) ۔جہاد یا مجاہدہ کا مفہوم بھی یہی ہے۔ قرآن میں آیا ہے وَجَاهِدُوا فِي اللَّهِ حَقَّ جِهَادِهِ (22:78)۔یعنی اللہ کے راستہ میں پوری کوشش کرو جیسا کہ کوشش کرنے کا حق ہے۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

مشہور عربی لغت لسان العرب میں بتایا گیا ہے کہ جھد کے معنی مبالغہ آمیز کوشش کے ہیں۔ مثلاً کہا جاتا ہےجَهَدْت جَهْدي واجْتَهَدتُ رأْيي وَنَفْسِي حَتَّى بَلَغْتُ مَجهودي ( میں نے ہر طرح اپنی پوری کوشش کی یہاں تک کہ میں اپنی آخری کوشش تک پہنچ گیا)۔ اسی طرح کہا جاتا ہے جَهَدَ الرَّجُلُ فِي كَذَا أَي جدَّ فِيهِ وَبَالَغَ۔ (آدمی نے معاملے میں کوشش کی اور اپنی پوری کوشش کر ڈالی) جہاد د یا اجتہاد کا مطلب ہےبَذَلَ الْوُسْعَ فِي طَلَبِ الأَمر (کسی کام میں اپنی پوری کوشش صرف کر نا) لسان العرب ،جلد3،ص 135۔

other sourceWords of another person or source

حالات کی نسبت سے کبھی جہاد یا جد وجہد کا یہ عمل دشمنوں سے مقابلہ تک پہنچ جاتا ہے۔ اس وقت، باعتبار استعمال نہ کہ باعتبار لغت، اس میں محاربہ کا مفہوم بھی شامل ہو جاتا ہے۔ چنانچہ امام راغب اصفہانی نے استعمال کی نسبت سے جہاد کی تین قسمیں بتائی ہیں ظاہری دشمن سے مقابلہ اور شیطان سے مقابلہ اور نفس سے مقابلہ(الجھاد ثلاثۃ اضرب:مجاهدۃ العدو الظاهر، ومجاهدۃ الشیطان، ومجاهدۃ النفس)المفردات في غريب القرآن، ص 208۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it
Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content