Maulana Wahiduddin Khan
1 min left
0:00

← Amne Alam
Amne Alam

جنگ ایک غیر مطلوب شئے

Urdu · 1 min read

اسلام کے لیے جنگ کا ماحول اتنا ہی غیر مطلوب ہے جتنا کہ تجارت کے لیے نفرت و تشدد کا ماحول غیر مطلوب ہے۔ تجارت امن اور اعتدال کے ماحول میں کامیاب ہوتی ہے۔ اسی طرح اسلام کے مقاصد صرف امن کے حالات اور نارمل تعلقات میں حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ حدیث میں آیا ہے کہ أیّھا الناس لا تتمنوا لقاء العدو، و سلوا اللہ العافیۃ (صحيح البخاري، حديث نمبر 2966؛ صحيح مسلم، حديث نمبر 1742؛ ابو داؤد، حديث نمبر 2631؛ مسند احمد، حديث نمبر 19114) یعنی اے لوگو، تم دشمن سے مدبھیڑ کی تمنا نہ کرو، بلکہ تم اللہ سے امن مانگو۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

جنگ کرنے والے ہمیشہ سیاسی اقتدار کے حصول کے لیے جنگ کرتے ہیں اور سیاسی اقتدار اسلام میں کوئی ایسی چیز ہی نہیں جس کے حصول کے لیے جنگ کی جائے۔ قرآن کے مطابق، سیاسی اقتدار اہلِ اسلام کا نشانہ نہیں بلکہ وہ ایک امرِ موعود (النور،24:55) ہے۔ قرآن کے مطابق، اقتدار کا مالک اللہ ہے، وہی جس کو چاہتا ہے اسے دیتا ہے اورجس سے چاہتا ہے اس سے اس کو چھین لیتا ہے (آل عمران، 3:26)۔ یہی وجہ ہے کہ اقتدار اور سیاسی فتح کبھی ایک کے حصہ میںآتی ہے اور کبھی دوسرے کے حصہ میں (آل عمران، 3:140)۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

اس قرآنی حقیقت کو دوسرے لفظوں میں اس طرح بیان کیا جاسکتا ہے کہ سیاسی اقتدار کا ملنا یا سیاسی اقتدار کا چھینا جانا دونوں فطرت کے قانون کے تحت پیش آتے ہیں، اقتدار نہ کسی گروہ کو اس کی کوشش سے ملتا ہے اور نہ کسی دوسرے گروہ کی سازش اس کو کسی سے چھین سکتی ہے۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content