Maulana Wahiduddin Khan
6 min left
0:00

← Al-Risala September 2013
Al-Risala September 2013

سوال وجواب

Urdu · 6 min read

1- مجھے ایک مطالعہ کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ سائنسی علم ایک نامکمل علم ہے جب کہ وحی (قرآن) کا علم ایک مکمل علم - سوال یہ ہے کہ ایک نامکمل اور ناقص علم کی مدد سے مکمل علم کی تشریح اور وضاحت کرنا کس حد تک درست ہے- سائنس کے ذریعے ہم ہر چیز کی حقیقت کو نہیں جان سکتے اور یہ بھی جانتے ہیں کہ سائنسی نظریات بدلتے بھی رہتے ہیں- اس معاملے کی وضاحت کردیں-

2- آپ کی تحریروں میں اکثر ایک لفظ ذہنی ارتقا (intellectual development) پڑھنے کو ملتاہے- اس کی وضاحت کردیں کہ اس سے کیا مراد ہے-

3- فلسفیانہ فکر (philosophical thinking) اور سائنسی فکر (scientific thinking) میں کیا فرق ہے- نیز تشکیک (scepticism) کے زیادہ قریب کون سی فکر ہے-

4- آپ نے اپنی کتاب ’’رہنمائے حیات‘‘ کے ایک مضمون ’’صحیح طرز فکر‘‘ کے تحت لکھا ہے کہ آج کے انسان کا ذہنی لیول وہی ہے جو ماضی کے انسان کا تھا-

سوال یہ ہے کہ کیا ایسا نہیں ہے کہ چوں کہ ماضی کی نسبت موجودہ زمانے میں انسان نے زیادہ ترقی کی ہے، لہذا موجودہ زمانے کے انسان کا ذہنی لیول بڑھا ہے- دوسرے الفاظ میں یہ کہ انسانی شعور نے زیادہ ارتقا حاصل کیا ہے-

opposing viewA view stated in order to be argued against

5- آپ نے اپنے ایک مضمون ’’طلاق اسلام میں ‘‘ لکھا ہے کہ طلاق کے سلسلے میں ایک حل ’’حلالہ‘‘ بھی ہے- یعنی آپ اسے جائز سمجھتے ہیں- حالاں کہ میرے علم کے مطابق، احادیث میں حلالہ کی ممانعت آئی ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حلالہ کروانے والے کو کرائے کا سانڈ کہا ہے- اور علما کی اکثریت بھی اسے ناجائز کہتی ہے-

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

6- کیا مرشد کے ہاتھ پر بیعت ضروری ہے- کیا مرشد کے بغیر اسلام کو نہیں سمجھا جاسکتا- یہ کیسے پتا چلے کہ کوئی شخص مرشد کے قابل بھی ہے یا نہیں، کیوں کہ ہم اندرونی طورپر اور عقیدے کے لحاظ سے تو کسی کے بارے میں مکمل طورپر نہیں جان سکتے-

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

7- کیا مسلمان سربراہ کا اصل کام اسلامی حکومت کو قائم کرنا نہیں ہے- نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی تو مکہ اِسی مقصد کے تحت فتح کیا تھا، تاکہ وہاں اسلامی نظام قائم کیا جاسکے- اور کیا پیغمبر اسلام کا قائم کردہ نظام ایک آئڈیل نظام (ideal system) تھا-

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

8- قرآن مجیدمیں شہید کو زندہ کہا گیاہے- اور یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ انہیں مردہ مت کہو- شہید کس معنی میں زندہ ہیں- کیا وہ جسمانی طور پر زندہ ہیں یا کسی اور لحاظ سے-

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

9- جادو کی حقیقت کیا ہے- سائنسی طورپر اسے کیسے ثابت کریں گے-

شخصیت پرستی اسلام میں جائز ہے یا ناجائز- کسی نبی یا کسی صحابی کے حوالے سے شخصیت پرستی جائز ہے یا ناجائز-

11- آپ کی آڈیو تقاریر میں نے سنی ہیںاور ایک بات نوٹ کی ہے کہ آپ جب نبی کا نام لیتے ہیں تو ساتھ مختصر درود (صلی اللہ علیہ وسلم) نہیں پڑھتے- آپ صرف ’پرافٹ‘ یا ’رسول اللہ‘ کہہ کر نام لیتے ہیں- کیا نبی کے نام کے ساتھ درود نہیں پڑھنا چاہئے-

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

12- ایک شخص نےکہا کہ اسلامی سزائیں صرف اُس وقت لاگو ہوں گی، جب ایک سوسائٹی کے اندر اسلامی نظام صحیح معنوںمیں نافذ ہو- یہاں تک کہ اگر غریب لوگوں کی فلاح کا بندوبست نہیں کیا گیا اور عشر اور زکوة کا نظام درست نہیں اور ایسے حالات میں کوئی شخص چوری کرتا ہے تو آپ اس کے ہاتھ نہیں کاٹ سکتے- اُس نے مزید کہا کہ ایسا حضرت عمر کے دور میں بھی ہوا تھا اور انھوں نے چور کو سزا نہیں دی تھی- برائے مہربانی اس کی وضاحت کریں-

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

1- وحی اور سائنس میں جو فرق ہے، وہ یہ نہیں ہے کہ ایک مکمل ہے اور اور دوسرا نامکمل- دونوں کے درمیان بنیادی فرق یہ ہے کہ سائنس شہود (seen world) کا علم ہے اور وحی ہم کو غیب (unseen world) سے باخبر کرتی ہے-قرآن وحدیث کے مطالعے میںاگر کسی سائنسی تحقیق کا حوالہ دیا جاتا ہے تو وہ اس کی تصدیق کے لیے نہیں ہوتا، بلکہ وہ اس کی توجیہہ کے لیے ہوتاہے-

2- قرآن کے بارےمیں حدیث میںآیا ہے کہ: لکل آیة منہا ظہر وبطن (ہر آیت کا ایک ظاہر ہے اور ایک اس کا باطن ہے)- جو چیز باطن میںہے، اُس کو جاننے کا ذریعہ غور وفکر ہے- جب آپ غوروفکر کے ذریعے کلام کے باطن تک پہنچتے ہیں تو اِسی کا نام ذہنی ارتقا ہے-

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

3- فلسفیانہ فکر قیاسی فکر پر مبنی ہوتا ہے اور سائنسی فکر مشاہدات پر مبنی ہوتا ہے- تشکیک کی مروّجہ اصطلاح فلسفہ کے ساتھ مخصوص ہے، سائنس میں یہ اصطلاح استعمال نہیں ہوتی-

4- تخلیق کے اعتبار سے، انسانی ذہن آج بھی اُسی صلاحیت کا حامل ہوتا ہے جیسا کہ وہ قدیم زمانے میں تھا- بہ اعتبارِ تخلیق دونوں میں کوئی فرق نہیں- حیاتیاتی ارتقا کے نظریے کو جو لوگ مانتے ہیں، اُن کی رائے اِس کے خلاف ہے- لیکن حیاتیاتی ارتقا کا نظریہ صرف ایک مفروضہ ہے، وہ کوئی ثابت شدہ حقیقت نہیں-

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

5- حلالہ کروانا بلاشبہہ ایک ناجائز فعل ہے، لیکن ’’حلالہ‘‘ کی ایک اور قسم ہے جو کہ خود قرآن سے ثابت ہے، اِس کو سمجھنے کے لیے آپ سورہ البقرہ کی آیت نمبر 230 کا مطالعہ فرمائیں-

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

6- بیعت کا طریقہ صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اختیار کیا تھا- اس کے بعد صحابہ اور تابعین نے اس کی تقلید نہیں کی- جہاں تک مرشد کا سوال ہے، مرشد کوئی نام زدگی کا معاملہ نہیں، یہ کسی آدمی کی ذاتی دریافت کا معاملہ ہے- اگر آپ کو کسی پر اعتماد ہو تو اس کو اپنا مرشد بنالیجئے- مرشد کا مطلب صرف دینی رہنما ہے، اِس سے زیادہ اور کچھ نہیں-

7- اسلامی حکومت یا اسلامی نظام کا معروف نظریہ قرآن وحدیث سے ثابت نہیں- یہ ایک سیاسی بدعت ہے- اِس موضوع پر راقم الحروف نے بہت زیادہ لکھا ہے- مزید واقفیت کے لیے آپ اُس کا مطالعہ کرسکتے ہیں-مثلاً دین وشریعت اور تعبیر کی غلطی، وغیرہ

8- موت کے بعد ہر مومن کا وہی انجام ہوتا ہے جو قرآن میں شہید کا بتایا گیا ہے- اِس اعتبار سے، مومن اور شہید میں کوئی فرق نہیں- قرآن میں شہید کو سنگل آؤٹ (single out) کرکے یہ بات صرف اِس لیے کہی گئی کہ اُس زمانے میں کچھ لوگ شہادت کی موت کو ’’موتِ ضیاع‘‘ کا نام دینے لگے تھے-

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

9- جادو کی کوئی طلسماتی حقیقت نہیں- ہر جادو صرف ایک ٹرک (trick)ہوتا ہے- جادو کے معاملے میں یہ بات ثابت ہوچکی ہے-

10- شخصیت پرستی (personality cult) بلاشبہ ایک ناجائز فعل ہے- شخصیت پرستی اور بت پرستی کے درمیان صرف شکل کا فرق ہے- دونوں سے درمیان حقیقت کے اعتبار سے کوئی فرق نہیں -

11- پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کے ساتھ ہر بار زبان سے ’’صلی اللہ علیہ وسلم‘‘ کہنا ضروری نہیں- یہی علما کا مسلک ہے-

12- یہ رائے اصولی طورپر درست ہے- اس کا درست ہونا خود قرآن وحدیث سے ثابت ہے-

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content