Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Al-Risala October 2015
Al-Risala October 2015

خبرنامہ اسلامی مرکز— 238

Urdu · 4 min read

1- 21 جون 2015 کو ڈاکٹر حافظ منیر الدین احمد مقیم حال لندن صدر اسلامی مرکز سے ملاقات کے لیے آئے۔ انھوں نے دعوت اور قرآن کی اشاعت کے متعلق گفتگو کی۔ موصوف نے صدر اسلامی مرکز کی کتاب تعبیر کی غلطی کے متعلق اپنے گہرے تاثرات کا اظہار کیا، اور کتاب کے مضمون سے مکمل اتفاق کا اظہار کیا۔اور کہا کہ مغرب کے مسلم نوجوانوں کے درمیان الرسالہ مشن کو فروغ دینے کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔

2- 4 جولائی 2015 کو فادر انجل اسکول نئی دہلی کے طلبا اور طالبات کے ایک گروپ نے صدر اسلامی مرکز سے تصوف کے بارے میں انٹرایکشن کیا۔ ان تمام لوگوں کو صدر اسلامی مرکز کی کتابوں کا ایک ایک سیٹ دیا گیا۔

2- برٹش نیوزپیپرفائنانشیل ٹائمس کی ،بیورو چیف جیوتسنا سنگھ نے صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ یہ انٹرویو صدر اسلامی مرکز کے دفتر C-29 میں ہوا۔انٹرویو کے بعد ان کو صدر اسلامی مرکز کی کتابوں کا ایک سیٹ دیا گیا۔

3- 9 جولائی 2015 کو اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد مین برانچ، رائچور میں افطار پارٹی کا اہتمام کیاگیا تھا جس میں سنٹر فار پیس اینڈ کمونل ہارمنی رائچور کی جانب سے پروفیسر ظہیر الدین نے شرکت کی اور بینک کے تمام عملے کے درمیان انگریزی اور ہندی قرآن کے علاوہ دیگر دعوتی لٹریچر تقسیم کیاگیا جس کو لوگوں نے بڑے شوق سے قبول کیا۔

4- 14 جولائی 2015 کو ڈاکٹر اننتا کمار گری(مدراس انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اسٹڈیز) نےانٹرفیتھ ڈائیلاگ کے موضوع پرصدر اسلامی مرکز سے گفتگو کی۔ آخر میں ان کو ترجمہ قرآن (انگلش) اور امن کے موضوع پر لٹریچر ہدیے میں پیش کئےگئے۔

5- 17 جولائی 2015 کوسی پی ایس انٹرنیشنل ، دہلی کی چیر پرسن ڈاکٹر فریدہ خانم نے جین سنٹر میں ’نان وائلینس — اے اسلامک پرسپیکٹیو‘ کے موضوع پر ایک پرزنٹیشن دیا۔ اس پروگرام میں یو ایس اے، کناڈا اور زمبابوے کے ہائی اسکولس کے 20 اساتذہ نے شرکت کی۔ پرزنٹیشن کے بعد 15 منٹ کا سوال وجواب کا سیشن ہوا۔ اس کے بعد تمام لوگوں کو قرآن کا انگریزی ترجمہ پیش کیاگیا۔ لوگوں نے بہت خوشی سے اس کو قبول کیا۔اس پروگرام کاانعقاد وجئے بلبھ اسمارک جین مندر نے کرنال روڈ علی پور(نئی دہلی)  میں کیا تھا۔

6- 19 جولائی 2015 کو بہٹا (پٹنہ ، بہار) میں ایک مقابلہ جاتی پروگرام ہوا۔ اس پروگرام میں سینٹر فار پیس اینڈ آبجکٹیو اسٹڈیز، بہار و جھارکھنڈ کے حافظ ابوالحکم دانیال کومدعو کیا گیا تھا۔ انھوں نے وہاں ایک تقریر کی جس کو لوگوں نے بہت پسند کیا۔ تقریر کے بعد تمام حاضرین کے درمیان قرآن اور دعوتی لٹریچر تقسیم کیا گیا۔ اس پروگرام سے لوگ اتنے زیادہ متاثر ہوئے کہ دوبارہ انھوں نےقریب کی ایک مسجد میں ایک پروگرام کا نظم کیا، اور اسلام کے امن ;کے پہلو پر تقریر سنی۔

7- سی پی ایس کی کولکاتا ٹیم نے للت میموریل ہوسٹل آف آر جی کار میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کے ایم بی بی ایس کے طلباء کے ساتھ ایک انٹر ایکٹیو سیشن کا انعقاد کیا۔ یہ پروگرام عید ملن کے موقع پر آرگنائز کیا گیا تھا۔اس پروگرام میں ایک سو سے زیادہ طلبا نے شرکت کی۔]تمام شرکاء کو ترجمہ قرآن اور اسپرٹ آف اسلام بطور اسپریچول گفٹ دیئے گئے۔ اس کے علاوہ ان کے درمیان دوسرے دعوتی لٹریچر بھی تقسیم کیے گیے۔اس موقع پرجاتیہ ساہتیہ پرکاشن ٹرسٹ کے فاؤنڈر سکریٹری مسٹر شکتی موئے داس (شاعر، صحافی اور شنکری اسکالر) بھی موجود تھے- انھوںنے اس موقع پر لوگوں سے خطاب کیا۔

8- 31 جولائی 2015 کو سی پی ایس سہارن پور کےممبر ڈاکٹر اسلم خان(پرنسپل نیشنل میڈیکل کالج) ، ایڈوکیٹ انیس صدیقی ، اوردانش خان نے مسٹر اکھلیش یادو (وزیر اعلی، اترپردیش) سے ان کے آفس (الکھنؤ) میں ملاقات کی۔ دوران ملاقات وزیراعلی موصوف نے صدر اسلامی مرکز کے مشن کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں، اور امن اور روحانیت کے تعلق سے سی پی ایس مشن کے کام کا بھر پور اعتراف کیا نیز اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ آخرمیں ہندی ترجمہ قرآن، اسپرٹ آف اسلام، کریشن پلان آف گاڈ اور وہاٹ از اسلام وغیرہ شکریے کے ساتھ قبول کیں۔ اس کے علاوہ سکریٹریٹ میں موجود تمام لوگوں کو دعوتی لٹریچردیا گیا۔

9- ذیل میں ایک دعوتی تاثر نقل کیا جارہا ہے:

I am writing to you to inform you that I have received the copy of the Quran that you had sent for me. Thank you so much for this wonderful gift. It helps me to understand the true meaning of the word of God. I love Hazrat Mawlana Wahiduddin Khan. I have watched his videos on the internet. I know he is a man of God. I always pray to God to give him more knowledge and wisdom to convey the word of God to mankind. I want to be one of his followers. (Ruben J. Barcala, The Philippines)

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.