Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Al-Risala October 2015
Al-Risala October 2015

مثلِ قرآن ممکن نہیں

Urdu · 2 min read

قرآن کی سورہ نمبر 17 میں ایک آیت ان الفاظ میں آئی ہے: قُلْ لَئِنِ اجْتَمَعَتِ الْإِنْسُ وَالْجِنُّ عَلَى أَنْ یَأْتُوا بِمِثْلِ ہَذَا الْقُرْآنِ لَا یَأْتُونَ بِمِثْلِہِ وَلَوْ کَانَ بَعْضُہُمْ لِبَعْضٍ ظَہِیرًا (الاسراء: 88) کہو کہ اگر تمام انسان اور جنات جمع ہو جائیں کہ ایسا قرآن بنا لائیں تب بھی وہ اس کے جیسا نہ لاسکیں گے، اگرچہ وہ ایک دوسرے کے مدد گار بن جائیں ۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

کچھ لوگوں نےقرآن کے اس چیلنج کو لفظی معنی میں لے لیا۔ انھوں نے قرآن کا لفظی جواب دینے کی کوشش کی۔ مثلا ایرانی ادیب عبداللہ ابن مقفع (وفات: 142 ھ) نے قرآن کے جواب میں ایک عربی کتاب تیار کرنے کی کوشش کی لیکن خود ہی اپنی ناکامی کا عتراف کرتے ہوئے اس نےاِس منصوبے کو چھوڑدیا۔ اسی طرح یمامہ کے مسیلمہ (وفات: 12ھ)نے قرآن کے جواب میں کچھ سورتیں لکھیں۔ مثلاً سورہ الفیل کے جواب میں اس نے یہ الفاظ وضع کیے: الفیل ما الفیل لہ ذنب وثیل ومشفر طویل ۔مگر یہ سب لغو باتیں تھیں۔ صحیح بات یہ ہے کہ یہ چیلنج آئڈیالوجی کے معنی میں ہے۔ یعنی انسان اس پر قادر نہیں کہ وہ قرآن کے مقابلے میں کوئی متوازی آئڈیالوجی (parallel ideology) وضع کرسکے۔

unverifiedAttribution could not be verified automatically

تاریخ میں بار بار قرآن کی مثل آئڈیالوجی تیار کرنے کی کوشش کی گئی۔ مگر اس میں مکمل ناکامی ہوئی۔ مثلا خالق کا بدل (alternative) وضع کرنا، قرآن کے بیان کردہ تخلیقی منصوبہ (creation plan)کے مقابلے میں دوسرا منصوبہ وضع کرنا، وحی (revelation)کا بدل وضع کرنا، اخروی جنت کے بجائے دنیوی جنت تعمیر کرنا، کُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ(3:185) کے بجائے ابدی حیات کو ممکن بنانے کی کوشش کرنا، أَلَا بِذِکْرِ اللَّہِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ (13:28) کے بجائےغیر خدا میں اطمینان قلب حاصل کرنے کی کوشش کرنا،وغیرہ۔ انسان نے باربار ان پہلوؤں سے قرآن کا جواب وضع کرنے کی کوشش کی لیکن اس معاملے میں اس کو مکمل ناکامی ہوئی۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it
Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content