← Al-Risala November 2015Al-Risala November 2015
خبرنامہ اسلامی مرکز — \239
Urdu · 5 min read
1- صدر اسلامی مرکز کی دو نئی انگریزی کتابیں، دی ایج آف پیس (The Age of Peace) اور قرآنک وزڈم (Quranic Wisdom) طبع ہو کر منظر عام پر آچکی ہیں۔ خواہش مند حضرات انھیں گڈورڈ بکس سے حاصل کرسکتے ہیں۔
2- 12 جولائی 2015 صدر بازار پولیس اسٹیشن رائچور میں عید الفطر کی مناسبت سے پیس میٹنگ کا انعقاد کیاگیا تھا جس میں سنٹر فار پیس اینڈ کمیونل ہارمنی رائچور کی جانب سے جناب ابو الحسن اور پروفیسر ظہیر الدین نے شرکت کی اور رائچور ضلع کے ایس پی، ایڈیشنل ایس پی، ڈی ایس پی، سرکل انسپکٹر ودیگر پولیس حکام کے درمیان قرآن، پرافٹ آف پیس اور دیگر لٹریچر تقسیم کیا ۔ انھوں نے اس تحفہ کو بہ خوشی قبول کیا ۔ان کے علاوہ دیگر تمام شرکا کے درمیان بھی دعوتی لٹریچرتقسیم کئے گئے۔
3- 26 جولائی2015کو ارریہ (صوبہ بہار ) کے ٹاؤن ہال میں ’اسلام اور امن کا پیغام‘ کے موضوع پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں سبھی مذاہب کے افراد نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں حافظ ابوالحکم دانیال نے شرکت کی، اور ایک تقریر کی۔ انھوں نے کہا کہ اسلام امن کا پیغام دیتاہے اورسی پی ایس انٹر نیشنل کا مقصد سماج میں امن اور بھائی چارہ ، آپسی میل جول قائم رکھنا ہے۔ پروگرام میں شریک سبھی لوگوں کو ہندی قرآن اور دیگر دعوتی لٹریچر دیے گیے۔
4- 22اگست 2015 کو امیا یونیورسٹی ، سو ئیڈن کے پروفیسر تھامسن لنگ ڈرن نے صدر اسلامی مرکز کا انٹرویو لیا۔ پرو فیسر موصوف اس سے پہلے بھی صدر اسلامی مرکز کا ان کی زندگی اور مشن کے تعلق سے انٹرویو لے چکے ہیں۔ آخر میں انھوں نے خود اپنی فرمائش سے صدر اسلامی مرکز کی کتابوں کا ایک سیٹ حاصل کیا۔ نیز انگریزی کتاب ’دی ایج آف پیس ‘ کے کئی نسخے حاصل کیے ، تاکہ وہ اس کو لوگوںکے درمیان تقسیم کرسکیں۔
5- 29 اگست 2015ناگپور کی سی پی ایس ٹیم نے آئی ٹی ایم انجینئرنگ کالج، کامپٹی کا دعوتی دورہ کیا ۔اور وہاں کے اساتذہ اور طلبہ سے انٹریکشن کیا۔ نیز وہاں کے پرنسپل ، ڈین، پروفیسرس اور طلبہ کے درمیان ترجمۂ قرآن و دعوتی لٹریچر(انگلش اور مراٹھی ) تقسیم کیا ۔ تمام لوگوں نے اس کو بہت خوشی اور شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔
6- درگا پوجا مغربی بنگال کے ہندوؤںکا بہت اہم تیوہارہے۔ یہ اکتوبر کے مہینہ میں منایا جاتا ہے، مگر اس کے لیے شاپنگ کی ابتدا پہلے سے ہوتی ہےجس کے لیے جگہ جگہ میلے لگتے ہیں۔ اس مرتبہ کولکاتا کی سی پی ایس ٹیم نے اس طرح کے ایک میلےمیں اپنا ایک دعوتی اسٹال لگایا۔لوگوں کی طرف سے بہت ہی اچھا رسپانس ملا،میلے میں آنے والے وزیٹرس اور اسٹال مالکان نے دعوہ لٹریچر خاص طور پر انگلش قرآن اور اسپرٹ آف اسلام میں اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔اس دعوتی اسٹال کو مس شبینہ علی ، سی پی ایس ٹیم کولکاتا نے آرگنائز کیا تھا۔ اوریہ میلہ کولکاتا کے ایک پاش ایریاروجر ہاٹ میں 5-7ستمبر 2015 کو لگاتھا۔
7- 26 اگست تا 9ستمبر 2015 صدر اسلامی مرکز نے امریکا کا پندرہ روزہ دورہ کیا۔ اس سفر کا خاص مقصد امریکا میں مسلمانوں کی سب سے بڑی تنظیم ’اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکا‘ (ISNA)کی جانب سےصدر اسلامی مرکز کو لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ کے لئے منتخب کیا جاناتھا- ان کو یہ ایوارڈ 6ستمبر 2015 کو شکاگو میں منعقدہ ISNA کے 52ویں سالانہ کنونشن کی ایک تقریب میں پیش کیاگیا۔ یہ ایوارڈ ISNA کے صدر ازہر عزیز نے پیش کیا۔ایوارڈ پیش کرتے ہوئے اسنا کے صدر موصوف نے کہا: ’’فروغ امن اور مختلف مذاہب کے لوگوں کو قریب لانے کی مولانا کی تاحیات کوششوں اور خدمات کے اعتراف میں ان کو اس ایوارڈ سےنوازا جارہا ہے۔ ‘‘اس موقع پر ISNA کےانٹرفیتھ اور کمیونٹی الائنس آفس کے نیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر سید سعید نے مولانا کی نئی کتاب دی ایج آف پیس (The Age of Peace) کا اجراء کیا اور کہا کہ مولانا کی اس اہم ترین کتاب کا ہر شخص کومطالعہ کرنا اور اس پر آپس میں تبادلہ خیال کرنا چاہیے۔اس پندرہ روزہ سفر کے دوران مولانا نے نیویارک، پنسلوانیا، واشنگٹن اور شکاگو کا دورہ کیا اور یہاں پر مختلف پروگرام میں اپنے خطاب میں امریکی مسلمانوں کی توجہ دعوت کی طرف مبذول کرائی۔ذیل میں ایک ادارے کی طرف سے شکریے کا ایک خط نقل کیا جارہا ہے جہاں صدر اسلامی مرکز اپنی ٹیم کے ساتھ گئے اور امن کے موضوع پر خطاب اور انٹریکشن کیا:
Dear Khaja Kaleem, Many thanks to you and everyone who made your visit with Maulana Khan and the delegation possible. We were truly honored by Maulana’s visit and his inspiring remarks. Please convey our deepest gratitude to him! Thank you for leaving the incredible library of Maulana’s publications with us to share with our colleagues and friends! Warmest regards (Melissa Nozell , Program Specialist, United States Institute of Peace, Washington, D.C.)
8- ابھی حال ہی میں حکومت دبئی نے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ جس کے تحت دبئی کے تمام ہوٹلوں کے کمروں میں قرآن کا انگلش ترجمہ رکھنا ضروری ہے تاکہ وہاں ٹھہرنے والے مہمان اس کو پڑھ سکیں۔ اس حکومتی فیصلے پر عمل کرتے ہوئےروٹاناگروپ ہوٹل (Rotana Group Hotel) نے صدر اسلامی مرکز کے انگلش قرآن کو اپنے گروپ کے تحت چل رہے تمام ہوٹلوں میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے علاوہ پہلے سے عرب امارات کے مختلف ہوٹلوں اور سیاحتی مقامات جیسے میوزیمس، اورتاریخی مساجد وغیرہ کے ذریعےوہاں آنے والے سیاحوں کے درمیان صدر اسلامی مرکز کے انگریزی ترجمۂ قرآن کی تقسیم کا کام ہو رہا ہے۔
9- ذیل میں ایک قاری الرسالہ کا تاثر نقل کیا جارہا ہے:
میں الرسالہ اور آپ کی تحریروں کا پرانا قاری ہوں۔ آپ کی تحریروں کی وجہ سے میں فکری کنفیوزن کے جنگل سے نکل سکا ہوں۔ یہ اللہ کا بہت بڑا کرم اور آپ کا احسان ہے۔(محمد منصور سردار، کلیان، مہاراشٹر)