Maulana Wahiduddin Khan
1 min left
0:00

← Al-Risala May 2013
Al-Risala May 2013

حفاظت کا فارمولا

Urdu · 1 min read

پونٹی چڈھا اور ہردیپ چڈھا دونوں سگے بھائی تھے- اُن کا بہت بڑا بزنس تھا- ان کا بزنس انڈیا کی کئی ریاستوں میں پھیلا ہوا تھا- کہاجاتاہے کہ وہ 6 ہزار کروڑ روپیے سے زیادہ کے مالک تھے- چھتر پوری (نئی دہلی) میں اُن کا 13 ایکڑ رقبے میں پھیلاہوا فارم ہاؤس ہے-

اِس فارم ہاؤس میں 17 نومبر 2012 کو د ونوں بھائیوں کی میٹنگ ہوئی- اِس میٹنگ کا مقصد پراپرٹی کی تقسیم تھا، مگر دونوں کے درمیان تقسیم کے معاملے میں اختلاف ہوگیا- یہ اختلاف اتنا زیادہ بڑھا کہ میٹنگ کے دوران دونوں نے ایک دوسرے پرریوالور کے ذریعے گولیاں چلائیں، یہاں تک کہ اسی موقع پر دونوں بھائیوں کی موت ہوگئی-

ٹائمس آف انڈیا (نئی دہلی) کے شمارہ 18 نومبر 2012 کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چڈھا برادران کا ریاستی حکومتوں پر اتنا اثر تھا کہ قانونی ضوابط اِس طرح بنائےجاتے تھے جو کہ اُن کے موافق ہوں:

other sourceWords of another person or source

Rules were tailor-made for Chadha Brothers. (p.2)

مگر دولت کی کثرت اور اثر ورسوخ کی طاقت اور قوانین وضوابط کی حمایت چڈھا برادران کو ہلاکت سے نہ بچا سکی- دونوں بھائیوں نے خود ہی ایک دوسرے کو مار کر اپنا خاتمہ کرلیا-

حقیقت یہ ہے کہ کوئی قانون یا قانونی تدبیر کسی کی محافظ نہیں بن سکتی، انسان کو اپنا محافظ آپ بننا ہے- اصل حفاظت یہ ہے کہ آدمی اپنی خواہش پر کنٹرول کرے، وہ اپنے آپ کو اشتعال سے بچائے، وہ مس ایڈوینچرازم (misadventurism) کا شکار نہ ہو، وہ غصہ اور نفرت میں مبتلا نہ ہو، وہ حالات سے ٹکراؤ کے بجائے حالات سے ایڈجسٹ (adjust)کرے- حفاظت کا اصل فارمولا صرف ایک ہے اور وہ ہے — اپنے آپ کو اپنے آپ سے بچانا:

Saving yourself from yourself

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content