Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Al-Risala March 2022
Al-Risala March 2022

آتش فشاں کا سبق

Urdu · 2 min read

آتش فشاں زمین یا کسی دوسرے سیارے یا سیارچہ کی پرت سے نکلنے والاگرم مادہ ہے۔ اس سے پگھلی ہوئی چٹان، چٹان کے گرم ٹکڑے، اور گرم گیسیں نکلتی ہیں۔امریکا کے خلائی ادارہ ناسا کی ویب سائٹ پر آتش فشاں (volcano)کی تعریف ان الفاظ میں بیان کی گئی ہے

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

A volcano is an opening on the surface of a planet or moon that allows material warmer than its surroundings to escape from its interior. When this material escapes, it causes an eruption. An eruption can be explosive, sending material high into the sky. (accessed on 15.11.21)

آتش فشاں کسی سیارے یا چاند کی سطح پر ایک ایسا دہانہ ہے جو آس پاس سے زیادہ گرم مواد کو اپنے اندر سےخارج ہونے دیتا ہے۔ جب یہ مواد خارج ہوتا ہے تو پھٹنے کا سبب بنتا ہے۔ پھٹنا دھماکہ خیز ہو سکتا ہے، یہ مواد کو آسمان کی جانب اونچا پھینکتا ہے۔انسائی کلوپیڈیا برٹانیکا کے مطابق ، آتش فشاں کاپھٹنا زمین کی طاقت کا ایک ہیبت ناک ظاہرہ ہے

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

A volcanic eruption is an awesome display of Earth’s power.

آتش فشاں قدرتی آفات (natural disasters)میں سے ہے۔اس کے علاوہ چند دوسرے قدرتی آفات یہ ہیں— جنگل کی آگ، ڈَسٹ اسٹارم، سیلاب، ٹارنیڈو، سمندری طوفان، آتش فشاں، زلزلے یا لینڈ سلائڈ، سونامی، وغیرہ

forest fire, duststorms, floods, hurricanes, tornadoes, volcanic eruptions, earthquakes, tsunamis, etc.

یہ قدرتی آفات ماحول پر اس طرح اثر انداز ہوتے ہیں کہ قدرتی وسائل، مالی اور جانی نقصان کا سبب بنتے ہیں۔اس کے سامنے انسان اور اس کی ساری ترقیاں بے بس ہوجاتی ہیں۔ اگر غور کیا جائے تو ان قدرتی تجربات سے یہ سبق ملتا ہے کہ انسان اس دنیا کا ماسٹرنہیں ہے ۔اس دنیا میں انسان کو متواضع (modest) بن کر رہنا چاہیے تاکہ وہ ان تجربات سےسبق حاصل کرنے والا بنے۔

(ڈاکٹر فریدہ خانم)

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content