Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Al-Risala july 2008
Al-Risala july 2008

تحقیق کے بغیر

Urdu · 2 min read

24 اپریل 2008 کو ایک صاحب کا ٹیلی فون آیا۔ وہ نہایت جو ش کے ساتھ بول رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ماہ نامہ الرسالہ (اپریل 2008 ) میںایک مضمون چھپا ہے۔ اُس کا عنوان ہے— سفارش نہیں، استحقاق(صفحہ: 3 )۔ اِس مضمون میںآپ نے یہ کہا ہے کہ جنت کسی کو صرف استحقاق کی بنیاد پر ملے گی، نہ کہ سفارش کی بنیاد پر۔ انھوںنے کہاکہ آپ نے ایسا کیسے لکھ دیا،حالاں کہ حدیث میں آیا ہے: یشفع یومَ القیامۃ ثلاثۃ: الأنبیاء، ثمّ العلماء، ثم الشہداء (ابن ماجہ، کتاب الزہد) یعنی قیامت کے دن تین لوگ شفاعت کریں گے— انبیاء، علماء اور شہداء۔

unverifiedAttribution could not be verified automatically

اِس روایت کو علماء نے موضوع (fabricated)قرار دیا ہے۔ مشکاۃ المصابیح (رقم الحدیث: 5611) میں مشہور محدث محمد ناصر الدین الالبانی (وفات: 1999 ) نے اِس حدیث کے تحت حاشیے میں یہ الفاظ لکھے ہیں:

حدیث موضوع، فی سندہ عنبسۃ بن عبد الرحمن. قال أبو حاتم: کان یضع الحدیث (صفحہ: 1561) یعنی یہ حدیث موضوع ہے۔ اِس کی سند میں عنبسہ بن عبد الرحمن ہے۔ ابوحاتم نے اس کے بارے میں کہا ہے کہ وہ حدیث وضع کرتا تھا۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

لوگ عام طورپر ایسا کرتے ہیں کہ وہ خطیبوں اور واعظوں کی زبان سے ’’حدیث‘‘ سنتے ہیں۔ چوں کہ یہ حدیث عربی الفاظ میںہوتی ہے، اِس لیے لوگ اس کو قولِ رسول سمجھ لیتے ہیں اور اس کو بطور قولِ رسول بیان کرنے لگتے ہیں، مگر یہ طریقہ درست نہیں۔

صحیح طریقہ یہ ہے کہ آدمی جب کسی بات کو سنے، تو وہ اُس کی تحقیق کرے۔ تحقیق کے بغیر کسی بات کا چرچا شروع کردینا، ایک خطرناک عادت ہے۔ اِسی قسم کی عادت کے بارے میں حدیث میں آیا ہے: کفیٰ بالمرئِ کذبا أن یحدِّث بکلّ ما سمع (صحیح مسلم بحوالہ: مشکاۃ المصابیح، رقم الحدیث: 156 ) یعنی کسی آدمی کے جھوٹا ہونے کے لیے صرف یہی بات کافی ہے کہ وہ ہر سنی ہوئی بات کو دوسروں کے سامنے بیان کرنے لگے۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it
Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content