الرسالہ مشن کا انگریزی ترجمان
الرسالہ مشن کا انگریزی ترجمان اسپرٹ آف اسلام (Spirit of Islam) کے نام سے بنگلور سے نکل رہا ہے- یہ ماہ نامہ جنوری 2013 سے شائع کیا جارہا ہے- وہ ہر اعتبار سے ایک معیاری میگزین ہے- انگریزی زبان کی حیثیت انٹرنیشنل زبان کی ہے- یہ بے حد ضروری ہے کہ الرسالہ مشن کے پرامن افکار کو انگریزی داں طبقہ میں وسیع پیمانہ پر پھیلایا جائے- یہ بلا شبہہ وقت کی اہم ضرورت ہے- اس مقصد کے حصول کا طریقہ یہ ہے کہ الرسالہ مشن سے وابستہ ہر فرد اسپرٹ آف اسلام کی ایجنسی لے، حتی کہ جو لوگ انگریزی نہ جانتے ہوں وہ بھی اسپرٹ آف اسلام کی ایجنسی ضرور لیں، اور اس کو انگریزی داں طبقہ تک پھیلائیں- انگریزی داں طبقہ، وقت کا کار فرما طبقہ ہے- الرسالہ کے پرامن مشن سے اس کو واقف کرانا لازمی طورپر ضروری ہے-
اس کی عملی صورت یہ ہے کہ الرسالہ مشن سے وابستہ ہر فرد اسپرٹ آف اسلام کی ایجنسی لے- ایجنسی کے لیے کم سے کم تعداد دس شمارہ کی ہے، زیادہ تعداد کی کوئی حد نہیں- ایجنسی لینے والے کے نام اسپرٹ آف اسلام کی مقرر تعداد بذریعہ وی پی روانہ ہوگی- صاحب ایجنسی کو یہ کرنا ہے کہ وہ ان شماروں کو اپنے قریبی حلقہ میں بذریعہ قیمت لوگوں تک پہنچائیں- صاحب استطاعت افراد اس ماہنامہ کو فری تقسیم کرسکتے ہیں- اسپرٹ آف اسلام کی ایجنسی لینا، اپنے آپ کو اِس دعوتی مشن میں شریک کرنا ہے، جو وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے-
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔
Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.