يُرِيدُونَ أَن يُطۡفِـُٔواْ نُورَ ٱللَّهِ بِأَفۡوَٰهِهِمۡ وَيَأۡبَى ٱللَّهُ إِلَّآ أَن يُتِمَّ نُورَهُۥ وَلَوۡ كَرِهَ ٱلۡكَٰفِرُونَ
They want to extinguish the light of Allah with their mouths, but Allah refuses except to perfect His light, although the disbelievers dislike it
In these verses, God has announced His firm resolve to keep His religion completely safe till Doomsday. When Almighty God settled human beings on the earth, He furnished them with His Guide Book. Later, when people fell into the ways of neglect and worldliness, they changed the words of God to suit their desires. For example, presuming their great revered men to be mediators with and recommenders to God, they adopted the belief that whatever they did, their holy men would, on the strength of their recommendation, be their saviours before God. They also believed that heaven or hell existed right there in the present world and that there was nothing beyond this world. Whatever the people themselves wanted, they attributed it to God and wrote it in God’s Book. Thereafter, God sent another prophet who rid the divine religion of all man-made impurities and presented it again in its true form. Subsequent generations made changes in that as well. This happened again and again. Finally, Almighty God decided to send a final Prophet, and through him create such conditions that the religion of God should remain safe in its original form forever. This task—the greatest in the history of prophethood—was achieved through the Prophet Muhammad. At the time when the Prophet Muhammad appeared, many self-made religions had been devised. The polytheists of Arabia had a religion which they called the religion of Moses. The Christians had a religion which they called the religion of Jesus. These were all concocted editions of God’s religion, and had been wrongly claimed to be the religion sent by God. God rejected all these religions and established the religion revealed to Prophet Muhammad as the sole authentic edition of His religion which would remain valid until Doomsday. Today Islam is the only religion in the text of which no changes could be made. Islam is the only religion which is historically authentic. Islam is the only religion whose teachings are found in a living language. The candle lit by God in the shape of Islam has never been dimmed or extinguished. It is there in its entirety before the world, maintaining its ideological superiority over all other religions.
اِن آیتوں میں خدا نے اپنے اس مستقل فیصلہ کا اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے دین کو قیامت تک پوری طرح محفوظ رکھے گا، ماضی کی طرح اب ایسا نہیں ہونے دیاجائے گا کہ لوگ اپنی ملاوٹوں سے خدا کے دین کو گم کردیں ۔ یا کوئی طاقت اس کو صفحۂ ہستی سے مٹا دینے میں کامیاب ہو۔
اللہ تعالیٰ نے جب انسان کو زمین پر بسایا تو اسی کے ساتھ اس کے ليے اپنا ہدایت نامہ بھی انسان کے حوالے کردیا۔ بعد کے دورمیں جب لوگ غفلت اور دنیا پرستی میں مبتلا ہوئے تو انھوں نے خدا کے الفاظ کو بدل کراس کو اپنی خواہشوں کے مطابق بنالیا۔ مثلاً اپنے بزرگوں کو خدا کے یہاں سفارشی مان کر یہ عقیدہ قائم کرلیا کہ ہم جو کچھ بھی کریں ، ہمارے بزرگ اپنے سفارش کے زور پر ہم کو خدا کے یہاں نجات دلادیں گے یا یہ کہ جنت اور جہنم سب اسی دنیا میں ہیں ۔ اس کے آگے او رکچھ نہیں ۔ لوگ جو چاہتے تھے اس کو انھوں نے خدا کی طرف منسوب کرکے خدا کی کتاب میں لکھ دیا۔ اس کے بعد خدا نے دوسرا نبی بھیجا جس نے خدا کے دین کو انسانی ملاوٹوں سے الگ کرکے دوبارہ اس کو صحیح شکل میں پیش کیا۔ مگر بعد کے زمانہ میں لوگوں نے اس کو بھی بدل ڈالا۔ یہی بار بار ہوتا رہا۔ بالآخر اللہ تعالیٰ نے فیصلہ کیا کہ ایک آخری رسول بھیجے اور اس کے ذریعہ ایسے حالات پیدا کرے کہ خدا کا دین ہمیشہ کے لیے اپنی اصلی حالت میں محفوظ ہوجائے۔ پیغمبر عربی صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ تاریخ نبوت کا یہی عظیم کارنامہ انجام پایا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو اس وقت لوگو ں نے خود ساختہ طورپر بہت سے دین بنارکھے تھے۔ عرب کے مشرکین کا ایک دین تھا جس کو وہ دینِ ابراہیم کہتے تھے۔ یہود کا ایک دین تھا جس کو وہ دین موسیٰ کہتے تھے۔ نصاریٰ کا ایک دین تھا جس کو وہ دین ِمسیح کہتے تھے۔ یہ سب خدا کے دین کے خود ساختہ ایڈیشن تھے جن کو انہوں نے غلط طورپر خدا کی طرف سے آیا ہو ا دین قرار دے رکھا تھا۔ خدا نے ان سب دینوں کورد کردیا اور پیغمبر عربی کے دین کو اپنے دین کے واحد مستند ایڈیشن کے طورپر قیامت تک کے لیے قائم کردیا ۔
آج اسلام واحد دین ہے جس کے متن میں کوئی تبدیلی ممکن نہ ہوسکی جب کہ دوسرے تمام ادیان انسانی تحریفات کا شکار ہو کر اپنی اصلی تصویر گم کرچکے ہیں ۔ اسلام واحد دین ہے جو تاریخی طورپر معتبر دین ہے جب کہ دوسرے تمام ادیان اپنے حق میں تاریخی اعتباریت کھوچکے ہیں ۔ اسلام وه واحد دین ہے جس کی تمام تعليمات ایک زندہ زبان میں پائی جاتی ہیں جب کہ دوسرے تمام ادیان کی ابتدائی کتابیں ایسی زبانوں میں ہیں جو اب مردہ ہوچکی ہیں ۔ اسلام کی صورت میں خدا نے مذہب کی جو روشنی جلائی وہ کبھی مدھم نہیں ہوئی اور نہ بجھائی جاسکی۔ وہ کامل طورپر دنیا کے سامنے موجود ہے اور ہر دوسرے دین کے اوپر اپنی اصولی برتری کو مسلسل قائم رکھے ہوئے ہے۔