Maulana Wahiduddin Khan
1 min left
0:00

← Watan ki mohabbat
Watan ki mohabbat

نیشنل کیریکٹر

Urdu · 1 min read

نیشنل کیرکٹر

بھارتیہ ودیا بھون ہندستان کا ایک ایک بہت بڑا تعلیمی اور اشاعتی ادارہ ہے۔ اس کی دعوت پر نومبر 1993 میں میرا ایک سفر بمبئی (موجودہ ممبئی) کے لیے ہوا۔ اس سفر کا مقصد یہ تھا کہ بھارتیہ ودیا بھون نے ایک خصوصی جلسہ منعقد کیا تھا، جس میں مجھے شرکت اور خطاب کی دعوت دی گئی تھی۔ اس جلسے میں، میں نے اپنی آدھ گھنٹے کی تقریر میں دو باتوں پر خاص طور پر زور دیا۔ایک، ہندو مسلم میل ملاپ۔ اور دوسرے، نیشنل کیرکٹر۔ ہندو مسلم میل ملاپ کی اہمیت کو بتاتے ہوئے میں نے کہا کہ اسی اتحاد کی خاطر مہاتما گاندھی نواکھلی(بنگلہ دیش) چلے گئے تھے۔ وہاں کے قیام کے دوران5 دسمبر1946ء کو انہوں نے لکھا کہ میرا موجودہ مشن میری زندگی کا بہت مشکل اور بہت پیچیدہ مشن ہے۔ میں اس کی خاطر سب کچھ جھیلنے کے لیے تیار ہوں۔ یہ کرو یا مرو کا امتحان ہے۔ اس وقت کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ہندو اور مسلمان دونوں امن کے ساتھ رہنا سیکھیں۔ ورنہ میں اسی راہ میں مر جاؤں گا

unverifiedAttribution could not be verified automatically

The present mission is the most complicated of all I have undertaken in my life…I mean to do or die here. “To do” means to restore amity between Hindus and Muslims; or I should perish in the attempt. (The Collected Works of Mahatma Gandhi, Vol. 86, pp. 197-198)

other sourceWords of another person or source

نیشنل کیریکٹر کے سلسلہ میں میں نے کہا کہ نیشنل کیریکٹر یہ ہے کہ نیشن(ملک) کے انٹرسٹ کو سپریم بنایا جائے۔ جہاں ملک کا انٹرسٹ آ جائے وہاں ذاتی انٹرسٹ کو سکنڈری بنا دیا جائے۔ (بمبئی کا سفر، نومبر1993)

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content