Maulana Wahiduddin Khan
1 min left
0:00

← Ulama Aur Deeni Madaris
Ulama Aur Deeni Madaris

دعوتی ذہن

Urdu · 1 min read

انسائیکلو پیڈیا برٹانیکا میں قرآن (Quran) پر مفصل مقالہ ہے۔ اس کے آخر میں قرآنی تراجم کی تفصیل ہے۔ عجیب بات ہے کہ فارسی ، ترکی اور اردو میں تو مسلمانوں نے قرآن کے ترجمے کیے۔ یہ زبانیں مسلمانوں کی زبانیں تھیں ۔ مگر دوسری زبانوں میں قرآن کے ترجمے عرصہ درازتک صرف غیرمسلم کرتے رہے۔

لاتینی زبان میں پہلا ترجمہ 1143 میں کیا گیا۔ یہ ترجمہ ایک عیسائی پادری نے کیا۔ اسی طرح اطالوی، جرمن، ڈچ، فرانسیسی وغیرہ زبان میں بھی ابتدائی ترجمے عیسائیوں اور یہودیوں نے کیے۔ انگریزی میں بھی پہلا ترجمہ الگزینڈرراس (Alexander Ross, d. 1654) نے کیا، وغیرہ۔ عیسائیوں کے بعد انگریزی میں جس شخص نے پہلا ترجمہ کیا وہ ایک قادیانی تھا۔ بعد کو دوسرے کچھ مسلمانوں کے ترجمے شائع ہوئے۔ زیادہ تر اس جذبہ کے تحت کہ دوسروں نے غلط ترجمہ کیا ہے ، اس کو صحیح کیا جائے۔

اس کی وجہ مسلمانوں میں دعوتی ذہن نہ ہونا ہے۔ ہمارے علما ومفسرین زیادہ سے زیادہ یہ سوچ سکے کہ غیر عربی داں مسلمانوں کے لیے قرآن کا ترجمہ تیار کریں ۔ یہ بات ان کے ذہنی دائرہ سے باہر رہی کہ غیر مسلم اقوام کے لیے ان کی اپنی زبانوں میں قرآن کے ترجمے تیار کر کے شائع کیے جائیں تاکہ وہ اسلام سے واقف ہوں ۔ (ڈائری، 30 ستمبر 1984)

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.