Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Ulama Aur Deeni Madaris
Ulama Aur Deeni Madaris

یہ احترام نہیں ، ناقدری ہے

Urdu · 2 min read

فقہ کی کتابوں میں علی مرغینانی (511-593ھ) کی کتاب ’’ہدایہ‘‘ بہت مشہور اور مقبول کتاب ہے۔ علمائے احناف کے فتاویٰ کا مدار زیادہ تر اسی پر ہے ۔ اگر کوئی شخص کہے کہ ہدایہ کی جلدوں کو سمجھ کر پڑھنے یا اس کا مطالعہ کرنے کی ضرورت نہیں۔ بس اس کی ’’تلاوت‘‘ کرلینا کافی ہے ۔ اس کو جلی حرفوں میں چھپوا لیا جائے اور الفاظ کی صحیح ادائیگی کی ضمانت کے لیے اعراب بھی لگا دیے جائیں اور اس کے بعد لوگوں کو دے دیا جائے کہ وہ صبح و شام اس کے الفاظ کو دہر الیا کریں۔ اگر کوئی ایسا کہے تو سارے علما اس کے مخالف ہو جائینگے۔ مگر حیرت انگیز بات ہے کہ قرآن کے بارے میں وہ ٹھیک اسی عمل پر راضی ہو گئے ہیں۔ جو بات انھیں شامی او ر درمختار اور ہدایہ اور کنز الدقائق کے معاملہ میں بے معنی نظر آتی ہے ، وہی بات قرآن کے معاملہ میں عین مطلوب بن گئی ہے ۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

مجھے ایک بار سفر میں ایک نوجوان کی ہم راہی کا اتفاق ہوا ۔ یہ ایک فیض یافتہ نوجوان تھا اور صوم و صلوٰۃ کا نہایت پابند تھا ۔ وہ اپنے گلے میں ایک حمائل لٹکائے ہوئے تھا۔ ہمیشہ باوضو رہتا اور جہاں موقع ملتا، قرآن کھول کر اس کی تلاوت شروع کر دیتا ۔ اس کا ذوق شوق دیکھ کر میں نے کہا  آپ عربی زبان بھی سیکھ لیجیے تاکہ جب آپ قرآن پڑھیں تو اس کو سمجھ بھی سکیں۔ میری اس بات کے جواب میں اس نے جو کچھ کہا وہ عام مسلمانوں کی نفسیات کی مکمل ترجمان تھی ’’ہم تو صرف ثواب کے لیے قرآن پڑھتے ہیں‘‘۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

یہ حال اس کتاب کا ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے اس کے اتارنے کا مقصد ہی یہ بتایا ہے کہ لوگ اس پر غور کریں اور اس سے نصیحت اور عبرت حاصل کریں (ص، 38:29) (الرسالہ، مئی 1978)

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it
Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content